انجمن اہل السنہ والجماعۃ ممبئی کے زیراہتمام سہ روزہ تحفظ سنت و عظمت صحابہ کانفرنس کی تیاریاں زوروں پر

دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مفتی محمد راشد اعظمی ،آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی ،جمعیۃعلماء ہند کے مولانا ازہر مدنی سمیت ملک کے مشاہیر علمائے کرام کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے
ممبئی (پریس ریلیز) ممبئی کے اہل حق علماء کی موقر تنظیم انجمن اہل السنہ والجماعۃ کی سالانہ سہ روزہ تحفظ سنت و عظمت صحابہ کانفرنس کی تیاریاں زوروں پر ہے، کانفرنس سے خطاب کرنے والے علمائے کرام کے آمدورفت کا نظام مکمل طور پر بن چکا ہے اور کانفرنس کے منتظمین کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف ہیں، یہ اطلاع انجمن اہل السنہ والجماعۃ ممبئی کے جنرل سیکریٹری مولانا رشید احمد ندوی نے ایک پریس بیان میں دی، انہوں نے کہا کہ انجمن اہل السنہ والجماعۃ ممبئی کے اہل حق علماء کی ایک معروف، قدیم اور موقر تنظیم ہے جس کے زیر اہتمام گذشتہ بیس سالوں سے ہرسال سہ روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس کانفرنس کا مقصد امت مسلمہ کے درمیان پیداہونے والے نت نئے فتنوں کا تعاقب اور اس کی سرکوبی کرنا ہے، بالخصوص فتنہ شکیلیت جوکہ اس وقت بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اس کا تعاقب اور اس کا سدباب ہر عالم دین کا دینی فریضہ ہے، انہی مقاصد کے تحت یہ عظیم الشان کانفرنس منعقد کی جاتی ہے جس میں ملک کے مشاہیر علمائے کرام شرکت کرتے ہیں اور اپنے بیانات سے عوام الناس کو مستفید کرتے ہیں، مولانا ندوی نے بتایا کہ اس سال 7، 8 اور 9 فروری 2025 کو منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مفتی محمد راشد اعظمی ،جمعیۃ علماء ہند کے ناظم اصلاح معاشرہ مولانا سید ازہر مدنی ،آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی ،رکن عاملہ بورڈ مولانا ابوطالب رحمانی ،مدرسہ فاروقیہ کاکوری لکھنؤ کے مہتمم مولانا عبدالعلی فاروقی اور نواسہ شیخ الاسلام جامعہ عربیہ جامع مسجد امروہہ کے شیخ الحدیث و صدرالمدرسین مفتی محمد عفان منصورپوری تشریف لارہے ہیں ،
انشاءاللہ حسب روایت یہ پروگرام ممبئی سینٹرل کے قریب واقع وائی ایم سی اے گراونڈ میں جمعہ، سنیچر اتوار کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگا، مولانا ندوی نے عوام و خواص سے اپیل کی ہے کہ وہ 7، 8 اور 9 فروری 2025 بروز جمعہ، سنیچر اور اتوار کو بعد نماز مغرب اپنے تمام کاموں سے فارغ ہو کر وائی ایم سی اے گراونڈ ممبئی سینٹرل تشریف لائیں اور علمائے کرام کے بیانات سے مستفید ہوں، اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن عاملہ مولانا محمود دریابادی ،رکن تاسیسی مفتی سعید الرحمن فاروقی قاسمی ،جامعہ عربیہ معراج العلوم چیتا کیمپ کے بانی و مہتمم قاری صادق خان ودیگر تمام ذمہ داران و اراکین نے عوام و خواص سے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص درخواست کی ہے، اور موقر ائمہ کرام و علماء عظام سے درخواست ہے کہ وہ اس اپیل کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں عوام تک پہونچا دیں.
Comments are closed.