قرآن دنیائے انسانیت کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے:نورالدین مظاہری/ نصراللہ قاسمی

 

،مدرسہ دارالسلام سنہولی کے جلسہ عام سے سمیع اللہ ندوی ، عبد الناصر سبیلی ،شاہد قاسمی ، خورشید سلفی کا خطاب

مدھوبنی (مظفر رحمانی)

قرآن کی عظمت اور اس کی اہمیت کا احساس پوری دنیائے انسانیت کو ہے، یہ وہ آفاقی کتاب ہے جو گروہ انسانیت کے لئے سر چشمہ ہدایت سرخروئی اور سر فرازی کا ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار مدرسہ دارالسلام سنہولی مدھوبنی کے عظیم الشان اجلاس عام میں مولانا نورالدین مظاہری نے کیا انہوں نے کہا کہ اگر انسانیت دنیا میں اچھی زندگی گذارنے کی خواہش مند ہے تو ان کے لئے ضروری ہے کہ قرآنی تعلیمات پر عمل کرے ،مولانا نصراللہ قاسمی معاون پرنسپل مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی نے کہا کہ آج جہاں میں بیٹھا ہوں یہ ہمارا مادر علمی ہے اسی ادارے کی چٹائی پر بیٹھ کر ہم نے علم حاصل کیا اور آج میں جو کچھ ہوں وہ اسی ادارے کی دین ہے ،انہوں نے قرآن کی عظمت ،اہمیت اور افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قائم تمام مدارس دینی قلعے ہیں اس لئے مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے مدارس ومکاتب کی حفاظت اوراس کی ترقی کے لئے کوشاں اور فکر مند رہیں،اسی ادارہ کے تربیت یافتہ مولانا سمیع اللہ ندوی بانی وناظم مدرسہ حسان ابن ثابت کڑدولی جالے نے اپنی گفتگو میں دینی تعلیم کی افادیت ،طریقہ تعلیم اور فہم قرآن کی جانب امت کو متوجہ کیا مفتی شمیم قاسمی نے قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے کے ساتھ اس کی ترویج واشاعت پر اجلاس میں موجود لوگوں کو متوجہ کیا اور کہا کہ آپ سب کی کامیابی کے لئے صرف ایک راستہ ہے اور وہ قرآنی تعلیمات اور احکامات پر عمل کرنا ہے ،مولانا ناصر سبیلی ناظم مدرسہ دارالسلام اجرا مدھوبنی نے کہا کہ دنیا میں قائم تمام مدارس کا تعلق حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مدرسہ، مدرسہ صفہ سے ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ ان مدارس کے ساتھ یہاں پڑھنے والے بچوں اور خدمت کرنے والے علماء کو قدر اور احترام کی نظر سے دیکھیں ، مولانا شوکت علی قاسمی اور مولانا خورشید عالم سلفی نے دنیا میں پھیلی ہوئی برائیوں کے سد باب اور اسے روکنے کی کوشش کرنے پر لوگوں کو متوجہ کیا،

مفتی حسن الرحمان ندوی ناظم مدرسہ غفرانیہ کاشف العلوم بسیٹھا نے اس ادارے میں گذارے لمحات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ابتدائی بنیادی تعلیم اسی ادارے میں ہوئی ہے اور میں نے جوکچھ سیکھا اور پڑھا ہے وہ اسی ادارے کی تربیت اور ہمارےاستاد قاری نجیب الدین کی دین ہے انہوں ادارے کی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو اس جانب توجہ دینے کی گذارش کی ، مولانا منت اللہ حیدری رفیق امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ قرآن پوری انسانیت کے لئے اور قیامت تک کے لیے راہنما ہے، یہ چراغ کبھی بجھنے والا نہیں، اس کی روشنی کبھی مدھم نہیں ہوگی، اور اس کا پیغام ہمیشہ تازہ اور زندہ رہے گا۔ مولانا حیدری نے کہا کہ جو اس کتاب پر عمل کرے گا، وہ کبھی گمراہ نہیں ہوگا، اور جو اس سے منہ موڑے گا، وہ روشنی سے محروم ہو جائے گا۔قرآن کی یہی عظمت ہے کہ یہ ہر دور میں انسانیت کے لیے امید کی کرن، اندھیروں میں روشنی اور بھٹکے ہوؤں کے لیے منزل کی نشانی بن کر باقی رہے گا۔ مولانا ہاشم قاسمی سبہولی مولانا حیدر علی قاسمی سنہولی،مولانا خورشید عالم سلفی سنہولی نے بھی خطاب کیا ،پروگرام کا آغاز قاری نجیب الدین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ ہندوستان کے مشہور مداح رسول دانش کمال سرگم اور حافظ مناظرالاسلام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا مولانا مظفر احسن رحمانی معتمد رابطہ عامہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اس عظیم الشان اجلاس عام میں حافظ محمد ابراہیم بن محمد پرویز عالم،حافظ محمد اظہر اللہ ابن محمد اصغر علی دیورا بندھولی حافظ محمد اطہر علی ابن محمد ناصرالدین،نظرا ، حافظ اظہر علی بن سرور عالم بلہا حافظ محمد جواد عالم بن مولانا افروز عالم کٹیہار ،حافظ فیروز عالم بن محمد احمد علی،حافظ منظور عالم بن محمد شمیم کٹیہار ،امام رحمانی بن محمد اسلم مگھون،شیخ محمد، نواسہ محمد شعیب سنہولی کو قاری نجیب الدین نے آخری چند سورتیں پڑھاکر ان تمام بچوں کی حفظ کی تکمیل کی اس موقعہ پر حافظ منتقی جامعی،مولانا عبد الحکیم مظاہری ،حافظ صادر علی،ماسٹر سلمان اختر ،ماسٹر ظاہر حسین،ماسٹر عزیر احمد،الحاج عبدالمغنی،جمال الدین ،منہاج الحق(گلاب بابو )محمد ارمان ،محمد نرالے ،ناصر علی مولانا جاوید اختر حلیمی موجود رہے صدر اجلاس کی دعا اور قاری نجیب الدین کے شکریہ پر پروگرام اختتام کو پہونچا

Comments are closed.