مسجد کے امام کے ساتھ بہار پولیس کی زیادتی۔ریاستی سرکار سے فوری انصاف کا مطالبہ:محمداطہرالقاسمی

 

ارریہ / پریس ریلیز

بھارتی آئین و دستور ہر شہری کو عزت و وقار کے ساتھ جینے کا حق دیتا ہے، خواہ وہ کسی بھی مذہب، ذات، یا طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔ پولیس کا کام امن وامان کی بقاء اور حق و انصاف کو قائم رکھنا ہے لیکن جب قانون کے یہی رکھوالے قانون شکنی پر اتر آئیں اور عوام پر ظلم و زیادتی کرنے لگیں، تو یہ کسی بھی مہذب سماج کے لیے باعثِ شرم اور تشویشناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء بہار کے نائب صدر مفتی محمد اطہر القاسمی نے اپنے پریس بیان میں کیا.

انہوں نے کہا کہ اخبارات کے ساتھ ایک نیوز چینل پر یہ افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں بہار پولیس نے مسجد کے امام کے ساتھ ظلم وتشدد ،بدسلوکی اور بے عزتی کی حدیں پار کر دی ہے ،یہ نہ صرف ایک شخص کی توہین ہے بلکہ پورے مذہبی طبقے کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

ویڈیو میں جس طرح سے مذکورہ امام نے پولس کی بربریت کا ذکر کیا ہے وہ رونگٹے کھڑے کردینے والی ہے ۔

بہار کے مدھوبنی میں پیش آنے والا یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک اور شرم ناک ہے اور قابل مذمت ہے ،

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاستی سرکار فوری طور پر اس معاملے کا سخت نوٹس لے اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور انصاف کے تقاضے کی تکمیل کرے۔ کیونکہ قانون کی نظر میں ملک کے سارے شہری برابر ہیں تو پھر ایک امام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے کیا معنیٰ ہیں ؟

Comments are closed.