تقریب تکمیل حفظ قرآن و انجمن تہذیب الافکار کا اختتامی و انعامی اجلاس اختتام پذیر

قرآن ازل سے ابد تک روشنی کا مینار : مولانا اسرار احمد شگفتہ
قرآن انسان کو اعلی اخلاق ،عدل اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے : عرفان خان قاسمی
دربھنگہ(نمائندہ) قرآن محض ایک کتاب نہیں،بلکہ نور ہے،ہدایت کا سرچشمہ،دلوں کا سکون اور روحوں کی تسکین پہونچانے والی ہے یہ وہ الہامی صحیفہ ہے جس کے الفاظ میں ایسی تاثیر ہے کہ سخت ترین دل بھی موم ہو جائیں اور بکھرے ہوئے اذہان یکجا ہو جائیں ان خیالات کا اظہار مولانا اسرار احمد قاسمی شگفتہ سابق پرنسپل مدرسہ حسینیہ قاسم العلوم دوگھرا نے انجمن تہذیب البیان مدرسہ اصلاحیہ پاکٹولا کے تحت منعقدہ تکمیل حفظ قرآن کریم کے موقعہ سے اپنے خطاب کے دوران کیا مولانا شگفتہ نے کہا کہ پوری دنیا آج بھی اس حقیقت کے معترف ہیں کہ قرآن ہی وہ کتاب جو انسانیت کو کامیابی کی منزل تک پہونچا سکتا ہے ،قاری مرزا نصیر احمد بیگ نے کہا کہ صدیوں سے یہ کتاب اپنے الفاظ کی تازگی،اپنے پیغام کی سچائی اور اپنی ہدایت کی روشنی کے ساتھ انسانی زندگی کو سنوار رہی ہے۔اس کے آفاقی اصول ہر زمانے اور ہر نسل کے لیے رہنما ہیں۔فلسفۂ حیات ہو یا نظامِ عدل،معاشرتی اقدار ہوں یا اخلاقی معیار،قرآن ہر میدان میں کامل ترین دستور ہے،مولانا عبد الخالق مظفر پوری نے کہا کہ یہی وہ کلام ہے جو جہالت کی تاریکیوں میں چراغ بن کر آیا،جو بگڑے ہوئے معاشروں کو تہذیب سکھاتا ہے،مولانا مظفر احسن رحمانی معتمد رابطہ عامہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے نے کہا کہ قرآن وہ آفاقی کتاب ہے جو انسان کو اس کے خالق سے جوڑتا ہے، اور زنگ آلود دلوں کو ایمان کی چمک عطا کرتا ہے۔ مولانا رحمانی نے کہا کہ قرآن کی تلاوت میں وہ سحر ہے جو تھکے ماندے دلوں کو راحت دیتا ہے، اس کے الفاظ میں وہ تاثیر ہے جو ٹوٹے ہوئے حوصلوں کو جوڑ دیتی ہے۔مولانا محمد عرفان قاسمی نے کہا کہ قرآن کی عظمت صرف اس کے الفاظ میں نہیں،بلکہ اس کے پیغام میں ہے،جو انسان کو اعلیٰ اخلاق،عدل،محبت اور بھائی چارے کی تعلیم دیتا ہے مولانا ماجد ناصری قاسمی نے کہا کہ قرآن ہی وہ کتاب ہے جس کے ذریعے دنیا نے علم و حکمت کی وہ شمعیں جلائیں جنہوں نے صدیوں تک تہذیبوں کو روشنی بخشی۔ قاری مولانا انصار احمد قاسمی بالاسا تھوی نے کہا قرآن قیامت تک کے لیے رہنما ہے، یہ چراغ کبھی بجھنے والا نہیں،اس کی روشنی کبھی مدھم نہیں ہوگی، اور اس کا پیغام ہمیشہ تازہ اور زندہ رہے گا انہوں نے کہا کہ جو قرآن پر عمل کرے گا، وہ کبھی گمراہ نہیں ہوگا، اور جو اس سے منہ موڑے گا،وہ ایمانی قوت وطاقت سے محروم ہو جائے گا۔مولانا سعید احمد قاسمی قائم مقام صدرالمدرسین مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھروارہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو ہر دور میں انسانیت کے لیے امید کی کرن، اندھیروں میں روشنی اور بھٹکے ہوؤں کے لیے منزل کی نشانی بن کر باقی رہے گا انہوں نے مدارس کی اہمیت اور اس کی افادیت پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ مدارس دینی قلعے ہیں پروگرام کا آغاز آمنہ فردوس بنت مولانا اسرار اختر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں محمد عرفان نے نذرانہ عقیدت پیش کیا مولانا اسرار اختر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور ایک طالب علم حافظ حنظلہ کو آخری آیت پڑھاکر حفظ قرآن کی تکمیل کی صدر محترم کی دعا اور مدرسہ کے مہتمم مولانا منظر کے شکریہ کے ساتھ پروگرام اختتام کو پہونچا اس موقعہ پر مدرسہ کے اساتذہ حافظ عمران حافظ عبدالشکور کے علاوہ علاقے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جن میں آفتاب عالم منٹو محمد عثمان ۔محمد مختار عالم۔محمد پرویز عالم۔محمد اسعداللہ۔محمد نور عالم۔محمد اعظم۔کے نام قابل ذکر ہیں.
Comments are closed.