دارالعلوم سبیل الفلاح جالے، علاقے کے لئے عظیم نعمت:ڈاکٹر سید افضل حسین قاسمی

 

مدارس اسلامیہ کی خدمات ہر دور میں قابلِ قدر اور ناگزیر رہی ہیں :  مظفر احسن رحمانی

 

ڈاکٹر سید افضل حسین اور مولانا عریف الرحمان کے ہاتھوں دارالقرآن اور دارالطعام کا سنگ بنیاد

 

جالے، دربھنگہ (مظفررحمانی کی خصوصی رپورٹ) مدارس اسلامیہ برصغیر میں علمی و دینی ورثے کے محافظ رہے ہیں۔ قرآن و حدیث کی تعلیمات کو فروغ دینے میں ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ مدارس نہ صرف اسلامی علوم کے مراکز ہیں بلکہ عربی، اردو اور دیگر ادبی زبانوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مولانا سید افضل حسین قاسمی بنگلور نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ جہاں آپ سب اس وقت تشریف رکھتے ہیں یہ ادارہ قاضی مولانا مجاہد الاسلام قاسمی سابق صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے خوابوں کی تعبیر ہے جس کے بانی وناظم عالمی شہرت یافتہ عالم دین فقیہ عصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ہیں انہوں نے کہا اگر چہ کہ میں بنگلور شہر میں رہتا ہوں لیکن میرا آبائی وطن جالے بلاک کے قاضی بہرہ سے ہے، جو اسی بستی کا گویا ایک حصہ ہے، اس لئے مجھے لگتا ہے کہ یہ ادارہ پورے علاقے کے ساتھ ہم سب کے لئے عظیم نعمت ہے مولانا قاسمی نے کہا کہ اس وقت طلبہ نے مختلف پروگرامس پیش کئے جس میں قرآنی مقابلہ ،سیرت کوئز، بیت بازی کے علاوہ اردو ،عربی تقریریں شامل تھیں چھوٹے چھوٹے ننھے منے طالبان علوم نبوت نے پیش کئے وہ قابل تعریف اور لائق تحسین ہے قاری مرزا نصیر احمد بیگ صدر تنظیم امارت شرعیہ جالے بلاک نے کہا کہ ماہرینِ تعلیم کے مطابق مدارس میں عربی و اردو زبان کے ادبی اسلوب کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، جو کہ دینی علوم کے فہم میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا دارالعلوم سبیل الفلاح جالے ہمارے اس پورے علاقے کے لئے شان اور اللہ کی عظیم نعمت ہے یہاں اردو تعلیم کے ساتھ عربی زبان دانی انگلش اور عصری علوم پر بھی خاصی توجہ دی جاتی ہے اور شاہین گروپ بیدر کرناٹک کے تحت چلنے والے پروگرام حفظ پلس کا بھی اہتمام ہے جہاں پوری توجہ کے ساتھ تعلیم دی جاتی ہے

مفتی عامر مظہری ناظم تعلیمات دارالعلوم سبیل الفلاح جالے نے مدرسہ کی تعلیمی رپورٹ پیش کرتے ہوئے طلبہ کو مکمل تعلیم کے حصول پر متوجہ ہونے کی تلقین کی ،ادارے کے موقر استادمولانامحمد عفان قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے مولانا مظفر احسن رحمانی معتمد رابطہ عامہ دارالعلوم سبیل الفلاح جالے نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مدارس اسلامیہ کا کردار نہ صرف دینی و تعلیمی میدان میں نمایاں ہے بلکہ اخلاقی تربیت اور علمی ورثے کی حفاظت میں بھی اہمیت کا حامل ہے ،مولانا محمد عباس قاسمی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ قرآن و حدیث کی روشنی میں امت مسلمہ کے مستقبل کی آبیاری کر رہے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی خدمات ہر دور میں قابلِ قدر اور ناگزیر رہی ہیں مولانا محمد اسلم سبیلی مفتی نصیرالدین قاسمی قاری نعمت اللہ ،قاری محمد ریاض مولانا اشفاق ماسٹر سمیر ماسٹر پرویز نے کامیاب طلبہ کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے علم کے میدان میں تحقیق و جستجو کی تلقین فرمایا.قاری مرزا نصیر احمد بیگ نے حافظ فیض اللہ ابن ارشد اقبال رسول پور ،حافظ فیض اللہ ابن محمد داود ،محمد ریحان ابن جیلانی دیورا بندھولی،عبد الصمد ابن مصطفی رجول ،حافظ عدنان ابن عبدالقادر چک درگاہ ،محمد حذیفہ ابن شہاب جالے حافظ محمد جاوید ابن محمد شریف مدھوبنی کو آخری سورہ تلاوت کرکے حفظ قرآن کی تکمیل کیا پروگرام کا آغاز حافظ نور اعظم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور محمد امان اللہ نے نذرانہ عقیدت پیش کیا مدرسہ کے طالب علم عبدالرحمان ،ظل الرحمن اور طالب الرحمن،مدیحہ ناز نے اردو تقریر جب کہ انگلش حسان احمد نے پیش کیا ،زہرہ ناز بنت مولانا ںظر الاسلام نے کلام اقبال اور حافظ نور اعظم نے دارالعلوم سبیل الفلاح کا ترانہ پیش کیا اس موقع پر مدرسہ کے احاطے میں دارالقرآن اور دارالطعام کا سنگ بنیاد ڈاکٹر مولانا افضل حسین قاسمی مولانا عریف الرحمان مظاہری قاری مرزا نصیر بیگ کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا صدر محترم کی دعا اور مولانا عامر مظہری کے شکریہ پر پروگرام اختتام کو پہونچا.

Comments are closed.