ایس ڈی پی آئی مغربی بنگال ریاستی نمائندہ کونسل اجلاس کا کولکاتہ میں انعقاد، نئے ریاستی عہدیداران منتخب

 

مرشد آباد۔(پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) مغربی بنگال کی ریاستی نمائندہ کونسل اجلاس گزشتہ2فروری 2025کو مرشد آبادمیں منعقد ہوا۔ریاستی نمائندہ کونسل اجلاس کا افتتاح قومی نائب صدر محمد شفیع نے کیا۔ جس میں قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے اور قومی سکریٹریٹ ممبر یا محی الدین نے شرکت کی اور انتخابی کارروائی چلا کرسال27۔2025تین سالہ میعاد کیلئے مندرجہ ذیل منتخب ریاستی عہدیداران کا اعلان کیا۔جس کے تحت ایس ڈی پی آئی مغربی بنگال شاخہ کے ریاستی صد رکے طور پر حقیق الاسلام منتخب ہوئے۔ ریاستی نائب صدور کے طور پر تائیدالاسلام، سوپن کمار بسواس اور عبدالقیوم خان،ریاستی جنرل سکریٹریان کے طور پر محمد حسیب الاسلام اور کمال بصیر الزماں منتخب ہوئے۔ اسی طرح ریاستی جنرل سکریٹری آرگنائزیشن کے طور پر سمن منڈل اورریاستی سکریٹریان کے طور پر محمد سرور عالم، مسعود الاسلام اور شبنم مستری اور ریاستی خازن کے طور پر محمدآفتاب عالم منتخب ہوئے۔ حبیب الرحمن، محمد ابراہیم، اے کے ایم غلام مرتضی اور توہینہ پروین ریاستی ورکنگ کمیٹی کے ممبران کے طور پر منتخب ہوئے۔

Comments are closed.