لڑکیوں کی تعلیم: ترقی کی راہ میں اہم سنگِ میل : مفتی حسنین قاسمی

 

جامعہ حسان ابن ثابت تعلیمی میدان میں بڑا کارنامہ انجام دے رہا ہے: رضوان احمد قاسمی

جالے / مظفر رحمانی

تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، چاہے وہ مرد ہو یا عورت۔ ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کو اتنی ہی اہمیت دے جتنی لڑکوں کی ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا مفتی حسنین قاسمی بانی وناظم جامعہ عائشہ صدیقہ نورچک ضلع مدھوبنی نے جامعہ حسان ابن ثابت کردولی جالے کے اختتامی انعامی پروگرام سے اپنے خطاب کے دوران کیا مولانا قاسمی نے کہا کہ بدقسمتی سے، بعض روایتی معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اب اس کی اہمیت کو تسلیم کیا جانے لگا ہے۔

 

مولانا رضوان احمد قاسمی سابق استاد دارالعلوم وقف دیوبند نے کہا کہ ایک پڑھی لکھی ماں پورے خاندان کو سنوارنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے اور اسلامی نقطۂ نظر سے بھی علم حاصل کرنا مرد و عورت دونوں پر فرض ہے۔مولانا قاسمی نے حدیث کےحوالےسےکہا کہ "علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔”

جامعہ حسان ابن ثابت کے بانی وناطم نے خطبہ استقبالیہ کے دوران تمام لوگوں کی آمد پر مبارکبادی پیش کیا اور کہا کہ اگر ہم واقعی ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں، تو ہمیں لڑکوں کی تعلیم کے ساتھ لڑکیوں کی تعلیم کو بھی اولین ترجیح دینی ہوگی۔ والدین، اساتذہ اور سماج کے ہر فرد کو یہ ذمہ داری اٹھانی ہوگی کہ وہ اپنی بیٹیوں، بہنوں اور گھر کی دیگر خواتین کو تعلیم دلانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں،معروف مداح رسول قاری دانش کمال سرگم نے کہا کہ

تعلیم یافتہ خواتین نہ صرف اچھی مائیں، بہنیں اور بیویاں ثابت ہوتی ہیں بلکہ وہ معاشرے کے ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں، ایک لڑکی کی تعلیم، درحقیقت، ایک پوری نسل کی تعلیم ہوتی ہے۔ اس لیے ہمیں اپنی بیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے ،اس موقعہ پر طلبہ وطالبات نے تقریری ونعتیہ مقابلے میں حصہ لیا اور مولانا شاداب انظار ندوی اور مسیح اللہ قاسمی نے حکم کے فرائض انجام دیئے ،تقریری مقابلے میں اول پوزیشن کہکشاں فلک

دوم پوزیشن روشنی مرتضی

سوم صدیقہ انصار اور عبرت جہانگیر نے حاصل کئے جب کہ نعتیہ مقابلے میں اول پوزیشن محمد نعمان بن محمد لقمان

دوم پوزیشن شگفتہ بنت محمد کلام شائستہ بنت سہیل

سوم پوزیشن یاسمین بنت محمد اسلم اور چاند بن محمد کلیم نے حاصل اور کامیاب طلبہ وطالبات کے درمیان قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے اس موقعہ پر

مولانا انظار صاحب قاسمی مولانا نصر اللہ قاسمی معاون پرنسپل مدرسہ اصلاح المسلمین بنی پٹی حضرت مولانا افتخار صاحب قاسمی

قاری مظہر الدین ریاضی استاد جامعہ ہذا حضرت مولانا ارشاد صاحب راہی معاون جامعہ ہذا مولانا ابوالخیر صاحب قاسمی نور حسن برداہا مولانا قاری عبدالحکیم صاحب مولانا حامد ندوی صاحب مولانا شہزاد صاحب مولانا محب اللہ ندوی قاری محبوب صاحب استاد مدرسہ تجوید القران ممبئی مولانا محسن ندوی حضرت مولانا محمد علی فیضی مولانا مشتاق احمد القاسمی مولانا حفاظت کریم حافظ رحمت علی حافظ نعمت اللہ حافظ عمران جناب ابتدار آفتاب اقبال انور علی ڈاکٹر شاہد جناب امتیاز جناب آفاق عالم صاحب سرپنچ جناب شعیب صاحب واڈ ممبر جناب عبدالقدوس صاحب جناب سعود صاحب جناب حاجی منصور صاحب الحاج محمد یحیی صاحب موجود تھے پروگرام کا آغاز قاری ہدایت اللہ صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ

حافظ توفیق عالم بن محمد افضل آزاد نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا صدر اجلاس کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہونچا.

Comments are closed.