دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قرآن کریم ہے: مولانا رضوان احمد قاسمی

 

مدارس اسلامیہ کے وجود سے انسانی زندگی کا ارتقا ممکن : مولانا نصراللہ قاسمی

:دینی و عصری خدمات کے اعتراف میں مولانا رضوان احمدقاسمی کو قاضی حبیباللہ قاسمی ایوارڈ سے نوازے گئے

مدھوبنی (مظفررحمانی کی خصوصی رپورٹ) مدرسہ اسلامیہ بہٹا، ضلع مدھوبنی میں سالانہ اختتامی انعامی پروگرام مولانا رضوان احمد قاسمی سابق استاد دارالعلوم وقف دیوبند کی سرپرستی اور مولانا عزیرصاحب قاسمی نائب ناظم مدرسہ اسلامیہ بہٹا اور جناب محمد نسیم صاحب کی نگرانی میں منعقد ہوا پروگرام کا آغاز قاری ہدایت اللہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں قاری اشفاق کریمی حافظ فصیح اللہ بہٹاوی حافظ ارمان نے بالترتیب نذرانہ عقیدت پیش کیا مولانا پرویز مظاہری نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اس اہم اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران مولانا رضوان احمد قاسمی نے قاری اویس عرفانی کے اس عظیم کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سچ تو یہ ہیکہ انسانی زندگی میں اگر کوئی کام ہے جس کی تعریف اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ہے وہ قرآن کا پڑھنا اور پڑھانا ہے ، مولانا قاسمی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قرآن کریم ہے ،انہوں امت سے کہا کہ اس کتاب کی عظمت یہ ہیکہ ہم اس عظیم کتاب کو اپنی زندگی میں اتارنے کی کوشش کریں ، مولانا عنایت اللہ قاسمی نے کہا کہ مدارس اسلامیہ کی مثال پاورہاوس کی ہے جب تک ان مدارس کا وجود ہے اس وقت تک مسلمان اپنی اصلی شکل و صورت میں موجود رہیں گے ،مولانا شاہد حسین قاسمی نے عورتوں سے خصوصی خطاب کے دوران کہا کہ یہ عورتیں اپنے بچوں کے لئے معمار ہیں مولانا نصراللہ قاسمی معاون پرنسپل مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی نے اپنے کلیدی خطاب میں مدارس کی اہمیت پر گفتگو کیا انہوں نے کہا کہ مدارس کے وجود سے انسانیت کا وجود ہے مولانا سہیل احمد قاسمی مدرسہ اسلامیہ سہسپور نے قرآن کی عظمت پر خطاب کیا ،مولانا سمیع اللہ ندوی بانی وناظم جامعہ حسان بن ثابت کردولی نے مکاتب کی اہمیت پر گفتگو کیا ، انہوں نے کہا کہ قرآنِ مجید ہدایت کا سرچشمہ ہے اور اس کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
مدرسہ کے ناظمِ اعلیٰ اویس عرفانی نے دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن صرف پڑھنے کے لیے نہیں، بلکہ اس پر عمل کرنا اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ پروگرام میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا، اور انہیں مزید محنت کرنے کی ترغیب دی گئی۔اس موقع پر علاقے کے معزز علما، اساتذہ، طلبہ اور والدین کے علاوہ مولانا افضل مولانا یعقوب قاسمی مدرسہ حسینیہ کٹیا،مفتی مشتاق مرزا پوری مولانا سہیل مولانا شکیل حافظ سہیل اختر ،قاری عبد الجبار مولانا صدام محمد غفران ،حافظ قیصر ،حافظ اصغر کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے صدر اجلاس کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہونچا

Comments are closed.