ہیرا گروپ سرمایہ کاروں نے ابو عاصم اعظمی سے ملاقات کر بتائی روداد

سود سے پاک تجارت و معیشت کو زمین مافیا و قوم دشمن لیڈر لوٹنا چاہتے ہیں
نئی دہلی (پریس رپورٹ : مطیع الرحمن عزیز) با بنیا اور صاف شفاف شبیہ کے مالک، عوامی مقبولیت میں اول، سماج وادی پارٹی سے معروف لیڈر، کئی سالوں سے عوام کی نمائندگی کرنے والے بارسوخ باکردار قائد جناب ابو عاصم اعظم سے ہیرا گروپ آف کمپنیز کے دو درجن سے زیادہ سرمایہ کاروں نے ملاقات کی اور سود سے پاک تجارت اور مسلم معیشت کے لئے آواز بلند کرنے اور معصوم غریب سرمایہ کاروں کی حمایت میں آگے آنے کیلئے اپیل کی۔ مہاراشٹر کے الگ الگ ضلعوں سے اکٹھا ہو کر سرمایہ کاروں نے جناب ابو عاصم اعظمی صاحب سے ملاقات کرکے یہ بات بتانے کی کوشش کی گئی کہ غریبوں کی ماوا وملجا، سود سے پاک تجارت ہیرا گروپ آف کمپنیز نے ایک لمبے عرصہ لگ بھگ 25 سالوں تک غریبوں، یتیموں اور بے سہارا بیواﺅں کی کفالت کرکے خوشحالی کے ڈگر پر لا کھڑا کیا تھا، لاکھوں لوگوں نے اپنے برے دن گزار کر ہیرا گروپ آف کمپنیز کی مدد سے اپنے بچوں کی تعلیم، شادی ویواہ، گھر بار بنایا تو بزرگوں کیلئے دواﺅں اور بچوں کے لئے دودھ روٹی کا انتظام کر کے خوشحالی کی زندگی بسر کی، لیکن مسلم معیشت پر غلط کار لیڈر اور غاصب بدکردار زمین مافیاﺅں اور بدعنوان سرکاری آفیسران نے اپنی گندی نظر ڈالی اور لاکھوں سرمایہ کاروں کے گھریلو کروڑوں افراد کو بے سہارا اور پریشان کرکے رکھ دیا۔ زمین مافیاﺅں نے اپنی گندی نظروں میں ہیرا گروپ کے سرمایہ کاروں کے پیسوں سے بنائی گئی جائیدادوں کو بسا لیا، تو سود خوروں نے لوگوں کے اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کو خود کے لئے بری کیفیت سے تعبیر کیا۔ قوم دشمن لیڈران نے مسلم معیشت کے پلیٹ فارم پر متحد ہونے اور خوشحال ہونے کو اپنے کیلئے بربادی سمجھی تو بدعنوان انتظامیہ نے ہیرا گروپ کے الگ الگ جائیدادوں پر اپنے عہدوں کے مطابق لالچ کی نگاہ ڈال رکھی ہے۔
ہیرا گروپ سرمایہ کاروں کے وفد کی شکل میں جانے والے لوگوں نے مشہور لیڈر جناب ابو عاصم اعظمی سے بتایا کہ حیدر آباد سے ممبر پارلیمنٹ جناب اسد اویسی نے 2012 میں پہلی بار کمپنی کو مسمار کرنے کی کوشش کی۔ مگر چار سال کی بے انتہا محنت مشقت اور بدکرداری کے اقدام سے کمپنی کو کوئی چوٹ نہیں پہنچا سکے۔ آخر کار ممبر پارلیمنٹ اسد اویسی سود سے پاک تجارت ہیرا گروپ اور اس کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے 2016میں شکست فاش کھائی اور بیرسٹر اسد اویسی ممبر پارلیمنٹ ہونے کے باوجود ہتک عزت 100کروڑ روپئے کے ہرجانہ مقدمہ کے مجرم قرار پائے۔ اب اس ہتک عزت مقدمہ کے خاتمہ کے لئے تمام طرح کے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے اسد اویسی عدالتوں سے معاملات کو ختم کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ اسی طرح زمین مافیا سید اختر ایس اے بلڈر نے ٹولی چوکی ایس اے کالونی میں ہیرا گروپ آف کمپنیز کے دسیوں ہزار کروڑ روپئے کی جائیدادوں پر نا صرف اپنے غنڈے بسا رکھے ہیں، بلکہ اپنے مجرم پیشہ خاندان اور رشتہ داروں کے نام اُس وقت جعلی ڈگریاں بنا ڈالیں، جب عدالتی کارروائی میں کمپنی سی ای او دیوار کی دوسری سمت بھیج دی گئیں تھیں، اور ظاہر سی بات ہے کہ جن غاصبوں کو ہزاروں کروڑ روپئے کی جائیدادوں کو لوٹنا مقصد ہو وہ ہر اقدام کرتے ہیں، لہذا جب ہیرا گروپ سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا تو خالی پڑی زمینوں اور جائیدادوں پر ملٹی اسٹور بلڈنگ سید اختر ایس اے بلڈر نے حیدر آباد کے بدعنوان لیڈروں اور انتظامیہ کی مدد سے نا صرف بنا ڈالی بلکہ بھولے بھالے عوام کے ہاتھوں فلیٹوں کو فروخت ڈالا۔
ہیرا گروپ سرمایہ کاروں نے جناب ابو عاصم اعظمی کو بتایا کہ سید اختر ایس اے بلڈر نے خالی پڑی زمینوں کو اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کردیا، نیز اپنے داماد عبد الرحیم کو فوٹ بال گراﺅں کی شکل میں زمینوں کو غصب کرنے کے حربے بھی بتائے۔ سید اختر ایس اے بلڈر نے کمرشیل زمینوں پر اپنے رشتہ داروں کو ہوٹل بنا کر چلانے دے دیا۔ مقصد زمینوں کو ٹکڑے ٹکڑے میں تقسیم کرلینے کا تھا۔ آخر کار ابھی حال ہی میں ایس اے کالونی کی کچھ زمینوں کو حیدر آباد عدالت نے زمین مافیاﺅں سے چھڑا کر ہیرا گروپ آف کمپنیز اور اس کی سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو سونپ دیا ہے۔ باقی کچھ زمین جائیدادوں پر سید اختر ایس اے بلڈر اپنے غنڈوں کی مدد سے زمین مافیا اب بھی قبضہ جمائے ہوئے بیٹھاہے۔ اس کے علاوہ خواجہ محی الدین نامی بدعنوان مجرم شبیہ سابق پولس اہلکار (جس کو بدعنوانی کے بعد ڈپارٹمنٹ سے اخراج کر دیا تھا ) نے حیدر آباد کے مقامی لیڈروں سے مل کر بنجارہ ہل پر واقع ہیرا گروپ کے ایک قیمتی بنگلے پر قبضہ کر لیا۔ خواجہ محی الدین سابقہ کے سی آر حکومت میں ریاستی وقف معاملات کا عہدیدار رہ چکا ہے۔ خواجہ محی الدین نے بھی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلے کی جعلی ڈگری بنائی اور اس میں رہائش پذیر ہو گیا۔
ہیرا گروپ آف کمپنیز کے سرمایہ کاروں نے خلاصہ کلام کے طور صاف شفاف شبیہ کے مالک،عوام میں مقبول و محبوب لیڈر جناب ابو عاصم اعظمی کو بتایا کہ ان سب معاملات کے پیچھے زمین مافیا، قوم کے دشمن غدار لیڈر اور ڈپارٹمنٹ کے سرکاری اہلکار کی ملی بھگت شامل ہے، جن کی آپسی ملی بھگت کی مدد سے مسلم معیشت ہیرا گروپ آف کمپنیز کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، گندی نیت کے تمام مجرموں کا بس ایک ہی مقصد ہے کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز کو تہس نہس کرکے زمین مافیا ہیرا گروپ کی زمینوں کو قبضہ کرلیں، بدعنوان آفیسران بنگلوں اور فلیٹوں پر قبضہ کرلیں، اور سود خود لیڈر چاہتے ہیں کہ عوام کی مجبوری اور بے بسی و غریبی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے سودی کاروبار اور بینکوں سے مفلس عوام سود لینے رجوع ہونا شروع ہوں، تاکہ ان غاصبوں کی آمدن میں اضافہ ہو اور ہیرا گروپ کی عوامی مقبولیت ملیا میٹ ہو جائے۔ ہیرا گروپ کے ہونے سے لوگ چند لاکھ میں برسوں اپنے لئے سہارا اور مدد پاتے تھے، بچے تعلیم حاصل کرتے تھے، اور گھریلو اخراجات بہتر چلتے تھے، جو کہ مجرموں کی کالی کرتوتوں سے رک گیا ہے۔
Comments are closed.