آل انڈیا ملی کونسل ضلع پٹنہ کی جانب سے پھلواری شریف میں ملی سروس سنٹر کا قیام

 

انسانیت کی خدمت کا کرنا بڑا کار ثواب ؛ افتتاحی تقریب میں شریک علماء و دانشوران کا اظہار خیال

پٹنہ(پریس ریلیز)

انسانیت کی خدمت کرنا عظیم کار ثواب ہے۔ اسلام میں اس شخص کو سب سے بہتر بتایا گیا ہے جو سب سے زیادہ لوگوں کو نفع پہونچائے ۔ آل انڈیا ملی کونسل اپنے قیام کے روز اول سے ہی وعوام کی خدمت اور لوگوں کو فائدہ پہونچانے کے لیے پر عزم رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آج مورخہ 27 اپریل 2025 کو ملی کوسنل کے ریاستی دفتر میں ملی کونسل ضلع پٹنہ کی جانب سے ملی سروس سنٹر کےافتتاح کے سلسلسہ میں منعقد افتتاحی تقریب میں موجود علماء کرام و دانشوران نے کیا۔ واضح ہو کہ آل انڈیا ملی کونسل ضلع پٹنہ کی جانب سےعوامی خدمت کے باب میں ایک قابل تحسین قدم اٹھایا گیا ہے ، جس کے تحت ملی سروس سنٹر کا قیام عمل میں آیا ہے ۔ اس سنٹر کے ذریعہ مندرجہ ذیل خدمات دستیاب ہوں گی۔

 

ووٹر آئی ڈی کارڈ آن لائن رجسٹریشن،آدھار کارڈ – کریکشن و اسٹیٹس چیکنگ،سینیئر سٹیزن کارڈ کے لیے آن لائن اپلیکیشن،بیوہ پینشن کے لیے آن لائن اپلیکیشن، بزرگ(وردھا) پینشن کے لیے آن لائن اپلیکیشن، انکم و ذات سرٹیفکیٹ کے لیے آن لائن اپلیکیشن، تعلیمی اسکالرشپ کے لیے آن لائن اپلیکیشن۔

 

یہ سنٹر ملی کونسل کے ریاستی دفتر حسین ہومز فرسٹ فلور ، خلیل پورہ روڈ ، پھلواری شریف ، پٹنہ میں کا شروع کیا گیا ہے اس موقع پر موجود مہمانان کرام نے کہا کہ بلا تفریق مذہب و ملت عوام کی خدمت کرنا ملی کونسل کے مقاصد میں شامل ہے ۔عوامی خدمت کے باب میں ملی کونسل ضلع پٹنہ کا یہ اقدام اسی مقصد کی جانب ایک مضبوط قدم ہے ۔ اس سروس سنٹر سے جہاں عام لوگوں کو فائدہ ہو گا وہیں ملی کونسل کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو گا۔

 

خیال رہے کہ ملی سروس سنٹر کا افتتاح مہمان خصوصی جناب مشرف حسین صاحب چیف اکاؤنٹ آفیسر بی ایس این ایل کے علاوہ کارگزار صدر آل انڈیا ملی کونسل حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی، مولانا ڈاکٹر محمد عالم قاسمی صدر آل انڈیا ملی کونسل بہار، رکن عاملہ مرکزی ملی کونسل و سکریٹری ملی کونسل بہار جناب نجم الحسن نجمی، سرپرست ملی کونسل ضلع پٹنہ جناب پروفیسرعلی احمد فردوسی، جناب پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب صدر ملی کونسل ضلع پٹنہ ، جنرل سکریٹری جناب نوشاد اعظم صاحب ، جناب خورشید عالم صاحب ایڈووکیٹ پٹنہ ہائی کورٹ جوائنٹ سکریٹری جناب خالد سید صاحب و دیگر ذمہ داران ریاستی و ضلع ملی کونسل کے ہاتھوں فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔ رسمی افتتاح کے بعد ایک نشست بھی منعقد ہوئی ، جس کا آغاز مولانا مفتی جمال الدین قاسمی آرگنائزر ملی کونسل بہار کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، نشست کی صدار ت آل انڈیا ملی کونسل کے کارگزار صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب نے فرمائی جب کہ نظامت کے فرائض جناب نوشاد اعظم صاحب جنرل سکریٹری ملی کونسل ضلع پٹنہ نے انجام دیے ۔اس نشست میں شرکت کرنے والوں میں مذکورہ حضرات کے علاوہ جناب پروفیسر آفتاب عالم صاحب ، جناب رضوان نسیم یوسف صاحب پاٹلی پترا، تنویر انصاری صاحب ، جناب مفتی نجم الہدیٰ قاسمی، مولانا محمد رضاء اللہ قاسمی، مولانا مفتی فیضان احمد قاسمی، حافظ عاصم صاحب رکن ملی کونسل ضلع پٹنہ، جناب عبدالرشید صاحب پھلواری شریف ، مولانا سید محمد عادل فریدی صاحب ملی کونسل بہار کے نام قابل ذکر ہیں ۔

 

Comments are closed.