مولانا محمد عاقل کی وفات علمی ودینی حلقہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان : حضرت امیرشریعت

مولانا محمد عاقل حضرت شیخ الحدیث کے سچے جانشین تھے؛ مولانا محمد شبلی القاسمی
پٹنہ (پریس ریلیز) جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے شیخ الحدیث و ناظم اعلیٰ، استاذ الاساتذہ، نمونہ اسلاف جانشین شیخ الحدیث مولانا محمد عاقل صاحب کی وفات علمی ودینی حلقہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، وہ ملت اسلامیہ کے عظیم سرمایہ تھے اور موجودہ دور میں اکابر و اسلاف کے صحیح جانشین تھے، ان خیالات کا اظہار امیرشریعت بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ مولانا انیس الرحمن قاسمی نے اپنے پریس بیان میں کیا، انہوں نے مولانا محمد عاقل کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد عاقل کئی نسلوں کے استاذ اور مربی تھے، وہ راہ سلوک طے کرنے والوں کے عظیم راہبر تھے، شریعت و طریقت کے رمزشناس تھے، مولانا محمد عاقل کے انتقال سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا. اس موقع پر امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد شبلی القاسمی نے مولانا محمد عاقل کی وفات پر جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا محمد عاقل حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا مہاجر مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے تربیت یافتہ اور حقیقی جانشین تھے، مولانا محمد عاقل علماء دیوبند کے ممتاز عالم دین اور جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے سرپرست تھے، وہ بیک وقت کامیاب مدرس، مصنف اور کئی اہم حدیث کی کتابوں کے شارح تھے، ان کے انتقال سے علمی دنیا کا زبردست نقصان ہوا ہے، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا محمد عاقل صاحب کی کامل مغفرت فرمائے اور امت مسلمہ کو ان کا بدل عطا فرمائے آمین
Comments are closed.