زکوة سینٹر انڈیا – ممبئی یونٹ کی جانب سے کاروباری امداد کے لیے درخواست مطلوب ہے

ممبئی(پریس ریلیز)

وہ تمام مستحق چھوٹے کاروباری خواتین و حضرات جو ممبئی، نالاساپورہ تک، نئی ممبئی، پنویل تک اور ممبرا میں رہائش پذیر ہوں، اور صرف کاروبار میں بہتری کے لیے مالی امداد کے خواہاں ہوں، اُن سے گزارش ہے کہ وہ گوگل فارم کے ذریعے اپنی درخواست جمع کروائیں۔ درخواستیں 25 اپریل سے 10 مئی تک قبول کی جائیں گی۔
شرائط درج ذیل ہیں:
درخواست گزار زکواۃ کا مستحق ہو،
آدھار کارڈ
پین کارڈ
اپنے نام پر بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات
کاروبار کی نوعیت اور سابقہ تجربہ
کاروباری ضرورت کا تخمینہ (Estimate)
امداد کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اس کی وضاحت
انتخاب کا طریقہ کار:
درخواست موصول ہونے کے بعد منتخب افراد کا ویڈیو کال پر انٹرویو لیا جائے گا۔
انٹرویو کے بعد اگر اطمینان حاصل ہوا تو کاروبار کی جگہ کا سروے کیا جائے گا۔
تمام تفصیلات کی جانچ کے بعد ایپروول (committee approval) کمیٹی امداد کی منظوری دے گی، جو کہ حتمی فیصلہ ہوگا۔
نوٹ: کسی قسم کی سفارش کو قبول نہیں کیا جائے گا، لہٰذا سفارش کی کوشش نہ کریں۔
مزید معلومات اور رابطے کے لیے: روزانہ (اتوار چھوڑ کر؛) صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک مندرجہ ذیل افراد سے رابطہ کریں:
جناب راشد انصاری جناب عرفان قاضی
+91 91676 86984‬ ‪ ‪+91 91679 03509‬

Comments are closed.