مولانا محمد عاقل سہارنپوری کی وفات علم و تحقیق کی دنیا کا بڑا نقصان : مولانا خالدسیف اللہ رحمانی

 

حیدرآباد (پریس ریلیز) حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مؤقر عالم دین، ہزاروں طالبان علوم نبوت کے مقبول استاذ ، حدیث کی کئی کتابوں کے مصنف حضرت مولا نا عاقل صاحب سہارنپوری کی وفات علمی دنیا اور بالخصوص طالبان علوم نبوت کے لئے بڑا خسارہ ہے، وہ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب محدث کاندھلوی کے محبوب اور تربیت یافتہ شاگردوں میں تھے اور حدیث و اسلامی علوم کے محبوب و مقبول استاذ بھی، نیز جامعہ مظاہر علوم جیسی عظیم دینی درسگاہ میں وہ اساتذہ وطلبہ کے استفادہ کا مرجع تھے، انھوں نے اپنے آپ کو تدریس اور تصنیف و تالیف کے لئے یکسو رکھا اور حدیث نبوی کی تشریح و توضیح کی بہترین خدمت انجام دی، اس حقیر کو بھی متعدد بار ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا، اور ہر ملاقات نے ان کی شفقت و محبت کے گہرے نقوش چھوڑے، دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند فرمائے علمی دنیا کو ان جیسی شخصیات سے نوازے اور اُمت میں حضرت والا کی مثالیں پیدا فرمائے۔

Comments are closed.