کمتول سرکل انسپکٹر نے جالے تھانہ کا کیا معائنہ،کیسوں کی پیش رفت کا لیا جائزہ، تھانہ انچارج کو دی اہم ہدایات

 

جالے(محمد رفیع ساگر) پولیس نظام کو مؤثر اور عوام دوست بنانے کے مقصد سے کمتول سرکل انسپکٹر شریش کمار نے جمعہ کے روز جالے تھانہ کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے تھانے میں درج مختلف مقدمات کی تفتیشی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ریکارڈز کا معائنہ کیا۔

 

معائنہ کے دوران انہوں نے تھانہ انچارج سندیپ کمار پال کو زیر تفتیش کیسوں میں تیزی لانے، عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے سخت اور مؤثر کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ سرکل انسپکٹر نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ گشت کو مزید فعال بنائیں، مشتبہ سرگرمیوں پر نگاہ رکھیں اور مقامی سطح پر انٹیلیجنس نظام کو مضبوط کریں۔

اس موقع پر پولیس سب انسپکٹر بھرت کمار بھی موجود تھے۔

Comments are closed.