منی گاچھی سے غیر ملکی شراب کی بھاری کھیپ ضِبط ، 6 گرفتار، 2 پِک اَپ گاڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں اور 7 موبائل فون بھی برآمد

جالے : محمد رفیع ساگر / بی این ایس
مبّی تھانہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مبّی تھانہ کیس نمبر 25/49 کے تحت کل 875۔652 لیٹر غیر ملکی شراب کے ساتھ 6 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی منی گاچھی تھانہ حلقے کے NH-27 پر واقع راجو ڈھابہ کے قریب انجام دی گئی۔
پولیس کے مطابق 15 مئی کو مبّی تھانہ انچارج انسپکٹر سشیل کمار کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک پِک اَپ گاڑی پورنیہ کی جانب سے شراب لے کر دربھنگہ آ رہی ہے۔ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تکنیکی شاخ کی مدد سے گھات لگا کر دونوں مشتبہ گاڑیوں کو روکا اور تلاشی لی۔ دونوں گاڑیوں سے کل 985 بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد ہوئیں، جن کی مقدار 875۔652لیٹر بتائی جا رہی ہے۔
شراب سمیت پِک اَپ ڈرائیور کو گرفتار کرکے پولیس آگے بڑھ رہی تھی کہ ذائقہ ڈھابہ کے قریب دیگر شراب اسمگلروں نے پولیس پر حملہ کر دیا اور گرفتار اسمگلر کو چھڑانے کی کوشش کی۔ تاہم، پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان میں سے کئی کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 2 پِک اَپ گاڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں اور 7 موبائل فون بھی ضبط کیے ہیں۔
گرفتار افراد کی شناخت سنجیت کمار (کھجولی)، چندرجیت کمار یادو عرف لالو (کھن گاؤں مشرقی ٹول)، دھرو نارائن جھا (بینی پور)، راہول کمار رائے عرف گولو (سرسوپاہی)، محمد حیدر (راجے چوک) اور ایک نابالغ کے طور پر کی گئی ہے۔
اس کامیاب کارروائی میں مبّی تھانہ انچارج انسپکٹر سشیل کمار، سب انسپکٹر گجیندر لال اپادھیائے، تکنیکی شاخ اور مسلح پولیس دستے نے اہم کردار ادا کیا۔ پولیس نے معاملے میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.