چنئی میں انڈین یونین مسلم لیگ نیشنل کونسل اجلاس کا انعقاد اور نئے قومی عہدیداران کا انتخاب

چنئی (پریس ریلیز) انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کا نیشنل کونسل اجلاس، جمعرات 15 مئی کو صبح 11 بجے ای وی آر پریار روڈ میں واقع ہوٹل ابو پیالس، نیلگیری ہال، چنئی میں قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الیدن کی صدارت اور قومی سیاسی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین امام ہند صادق علی شہاب تنگل کی موجودگی میں منعقد ہوا۔۔ قومی جنرل سکریٹری اور کیرالہ قانون ساز اسمبلی اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر، پی۔کے کنجالی کٹی ایم ایل اے نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
اجلاس شروع ہوتے ہی جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
بعد ازاں اس اجلاس میں مندرجہ ذیل قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔
تعزیتی قرارداد:مختلف ریاستوں میں انتقال کر جانے والے انڈین یونین مسلم لیگ کے درج ذیل اراکین کے لیے دعاؤں اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی گئی:جناب اقبال احمد، سابق قومی نائب صدر، جناب کٹی احمد کُٹی صاحب، سابق وزیر، ریاست کیرالہ، جناب مامونی حاجی، سابق ایم ایل اے، کیرالہ، جناب ایس امجد علی صاحب، سابق صدر، جھارکھنڈ، جناب ظفر اللہ ملا، سابق صدر، مغربی بنگال، جناب مرغوب حسین، سابق صدر، دہلی، جناب ولنگائیمان پی کے ای عبداللہ، تمل ناڈو۔
قرارداد نمبر 1:
انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) کی قومی کونسل میں موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور ہندوستانی مسلح افواج کے اقدامات پر قرارداد منظور: پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد موجودہ سیکورٹی صورتحال پر آج منعقدہ انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) کی قومی کونسل کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد کونسل نے متفقہ طور پر درج ذیل قرارداد منظور کی:
قرارداد کی تفصیلات:
انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں پیدا ہوئی دشمنی اور معصوم شہریوں کے المناک نقصان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ یہ کونسل دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ان خوفناک دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کے خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ ہم (انڈین یونین مسلم لیگ) مرکزی حکومت سے متاثرین کے لیے انصاف اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔
کونسل "آپریشن سندور”کے دوران ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے مثالی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کے لیے بے انتہا ستائش کرتی ہے۔ ہندوستانی فوج، بحریہ، فضائیہ اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے میں غیر معمولی درستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے کسی بھی شہری ہلاکت کو شعوری طور پر کم کیا ہے۔ ان کے اقدامات فوجی طرز عمل کی بہترین روایات کو برقرار رکھتے ہیں اور قومی اقدار کے ساتھ گہری وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
انڈین یونین مسلم لیگ (IUML) اس نازک وقت میں حکومت ہند اور ہماری مسلح افواج کی واضح حمایت میں تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے جذبے کی تعریف کرتی ہے۔ یہ مشترکہ موقف ملک کے پائیداری کو واضح کرتا ہے۔ یہ عالمی برادری کو عزم اور پختگی کا ایک طاقتور پیغام بھی دیتا ہے۔
انڈین یونین مسلم لیگ ہندوستانی حکومت پر زور دیتی ہے کہ وہ اسٹریٹجک تحمل کا مظاہرہ کرے اور ہمارے ملک کے مفاد میں سرحد پار دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے ساتھ سفارتی چینلز میں فعال طور پر مشغول رہے۔
انڈین یونین مسلم لیگ تنوع میں اتحاد کی پائیدار اقدار پر اپنے پختہ یقین کا اعادہ کرتی ہے، جو ہندوستان کے جمہوری اداروں اور ہماری قومی سا لمیت اور طاقت کا سنگ بنیاد ہیں۔ کونسل مسلسل چوکسی، متاثرہ آبادی کے ساتھ یکجہتی، اور امن، بات چیت اور اتحاد کے لیے ایک تجدید قومی عزم کا مطالبہ کرتی ہے۔انڈین یونین مسلم لیگ کی یہ قرارداد موجودہ پیش رفت پر سرکاری موقف کی عکاسی کرنے، ہماری مسلح افواج کی بہادری اور لگن کا احترام کرنے اور عوام میں بیداری پھیلانے کے لیے جاری کی جا رہی ہے۔
قرارداد نمبر 02:
تمل ناڈو کے وزیر اعلی کی ستائش:
ہندوستان کے آئین اور تمل ناڈو میں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کیلئے تمل ناڈو کے وزیر اعلی عزت مآب ایم کے اسٹالن کے طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی کونسل ستائش کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ کونسل مسٹر ایم کے اسٹالن کو درج ذیل اقدامات جو تمل ناڈو میں رہنے والے اقلیتوں کی معاش کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں ان کی بھر پور ستائش اور شکریہ ادا کرتی ہے۔
1)۔ترونیل ویلی، تمل ناڈو میں تعمیر کی جانے والی عظیم الشان پبلک لائبریری کا نام انڈین یونین مسلم لیگ کے بانی صدر، قائد ملت محمد اسماعیل صاحبؒ کے نام پر رکھا جائے گا۔ وزیراعلی تمل ناڈو ایم کے اسٹالن کا یہ اعلان حوصلہ افزا ہے۔
2)۔تمل ناڈو کے تمام اقلیتی تعلیمی اداروں کو ہر سال اپنے تعلیمی اداروں کے لائسنسوں کی تجدید کرنے کی ضرورت تھی۔ اس مسئلہ کے حل کے طور پر اب اقلیتی تعلیمی اداروں کو مستقل حیثیت دینے کا اعلان یقیناً قابل ستائش ہے۔
3)۔جبکہ مرکزی حکومت نے غریب اقلیتی طلباء کو دی جانے والی تعلیمی امداد روک دی ہے۔ایسے میں تمل ناڈو کے وزیر اعلی نے ریاستی فنڈز سے تعلیمی اسکالرشپ فراہم کرنے کی اسکیم شروع کی ہے، ا س کیلئے کونسل عزت مآب ایم کے اسٹالن کی ستائش کرتی ہے۔
4)۔تین طلاق، سی اے اے، این آر سی اور وقف ترمیمی ایکٹ جو مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے ہیں اور جس کا مقصد اقلیتوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کرنا ہے۔ان تمام کے خلاف تمل ناڈو حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرکے اقلیتی لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمل ناڈو حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی کونسل ستائش کرتی ہے۔
5)۔کونسل چیف منسٹر کے اس اعلان کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے کہ تمل ناڈو کے عازمین حج کے لیے چنئی ہوائی اڈے کے قریب ایک نیا حج ہاؤس تعمیر کیا جائے گا۔
بعد ازاں کونسل کے اجلاس میں انڈین یونین مسلم لیگ کے حسب ذیل نئے قومی ایگزیکٹوز(عہدیداران) کا انتخاب کیا گیا۔
قومی صدر۔پروفیسر کے ایم قادر محی الدین، سابق ایم پی، (تمل ناڈو)
سیاسی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین۔جناب پنا کاڈ سید صادق علی شہاب تنگل (کیرالہ)،قومی جنرل سکریٹری۔ مسٹر پی کے۔ پی کے کنجالی کٹی ایم ایل اے۔ اپوزیشن ڈپٹی لیڈر، کیرالہ قانون ساز اسمبلی (کیرالہ)،نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری: مسٹر ای ٹی۔ محمد بشیر ایم پی (کیرالہ)
سینئر نائب صدر۔ڈاکٹر عبداصمد صمدانی، ایم پی، (کیرالہ)،قومی خزانچی۔مسٹر پی وی۔ عبدالوہاب، ایم پی، (کیرالہ)
قومی نائب صدور۔1۔جناب کے پی اے مجید، ایم ایل اے، (کیرالہ)،2)۔جناب ایم عبدالرحمن، سابق ایم پی (تمل ناڈو)3)۔جناب سراج ابراہیم سیٹھ، (کرناٹک) ³4۔ جناب دستگیر ابراہیم آغا، (کرناٹک)، 5۔جناب ایس نعیم اختر،(بہار)، 6)۔جناب کوثر حیات خان، (اتر پردیش)، 7)۔جناب کے زین العابدین، (کیرالہ) (فلاحی اسکیم)
قومی سیکرٹریان۔
1۔منور علی شہاب تنگل، (کیرالہ)جناب خرم انیس عمر، (دہلی)، 3۔جناب کے نواز غنی ایم پی۔ (تمل ناڈو)
4)۔مسٹر ایڈوکیٹ حارث پیران، ایم پی۔ (کیرالہ)،5)۔جناب ایچ عبدالباسط، سابق ایم ایل اے، (تمل ناڈو)
6)۔مسٹر سی کے زبیر۔ (کیرالہ)،7)۔مسٹرٹی اے احمد کبیر، سابق ایم ایل اے۔ (کیرالہ)
جوائنٹ سکریٹریان۔
1۔جناب آصف انصاری، (دہلی)،2)۔جناب فیصل بابو ایڈووکیٹ۔ (کیرالہ)،3)۔مسٹر محمد کویا، (کیرالہ) (فلاح)
4)۔مسز فاطمہ مظفر، ایم سی، (تمل ناڈو)،5)۔مسز جینتی راجن، (کیرالہ)،6)۔جناب انجنی کمار سنہا، (جھارکھنڈ)
7)۔ڈاکٹر نجم الحسن غنی، (اتر پردیش)
اجلاس میں انڈین یونین مسلم لیگ کے ارکان پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر، پی وی عبدالوہاب، عبدالصمد صمدانی، ایڈوکیٹ حارث پیران، کے نواز غنی، تمل ناڈو اسٹیٹ جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابوبکر، قومی سیکریٹریان دہلی خرم انیس عمر، بہار نعیم اختر، کرناٹک دستگیر ابراہیم آغا، ریاستی خزانچی شاہجہاں، تمل ناڈو ریاستی نائب صدور، ریاستی سیکریٹریان، ریاستی ڈپٹی سیکریٹریان راجستھان کے ریاستی صدر جے پور محمد رفیق، پنجاب ریاستی صدر ملارکوٹلہ محمود احمد، دہلی ریاستی صدر مولانا نثار احمد،ؔآندھر ا پردیش ریاستی صدر اڈوکیٹ گنٹور بشیر احمد، تلنگانہ ریاستی صدر اڈوکیٹ محمد شکیل، کرناٹک کے ریاستی صدر این جاوید اللہ، اتر پردیش کے ریاستی صدر ڈاکٹر متین خان، مغربی بنگال کے ریاستی صدر ابوالحسین ملا، گجرات کے ریاستی آرگنائزر ایڈوکیٹ ہاشم قریشی، جھارکھنڈ کے ریاستی صدر اشرف حسین، ہریانہ کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ اظہر الدین اور دیگر ریاستی صدور، کیرالہ کے قومی اسمبلی کے اراکین اور 525قومی اسمبلی کے اراکین نے شرکت کی۔
Comments are closed.