اُتر پردیش : اوریا میں وابین چوکی انچارج کی بدتمیزی کا ویڈیو سامنے آیا، انسپکٹر نے کھانا کھارہے شخص کو مارا تھپڑ

 

کانپور (مائرا فاطمہ) سینگن پور کے رہنے والے حسمل خان کی الیکٹرانک شاپ پر ہنگامہ ہوگیا۔

چوکی انچارج پولیس دستہ کے ساتھ موقع واردات پر پہنچا اور دکاندار کی پٹائی کردی ۔

واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسرے لوگوں پر بدسلوکی اور دھمکیاں دینے کے بھی الزامات ہیں، دکانداروں میں خوف کا ماحول ہے۔ متاثرہ حسمل خان نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی ابھیجیت آر شنکر نے بڑی کارروائی کی۔

انسپکٹر اونیش کمار کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے.

Comments are closed.