اُتر پردیش : شدید بارش سے تاجرپریشان

 

کانپور (مائرا فاطمہ) موسلادھار بارش کے باعث بازار میں پانی بھر گیا۔ تاجروں کو اپنی دکانیں بند کرنا پڑیں۔

چالیس دکان مارکیٹ میں پانی بھر جانے سے لوگوں کو اپنی دکانیں بند رکھنا پڑا۔

میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کا خمیازہ تاجر برادری کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

تاجروں نے بتایا کہ کتنی بار میونسپل کارپوریشن سے شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

ساون کا مہینہ ابھی شروع ہوا ہے یہ صورت حال ہے۔ کیا مستقبل میں بھی تاجروں کو انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا؟

یہ سارا معاملہ قدوائی نگر کی چالیس دکانوں کا ہے۔

Comments are closed.