اُتر پردیش : علی گڑھ میں پیش آیا شرمناک واقعہ، بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر کیا شوہر کا قتل، ثبوت مٹانے کے لیے تیزاب سے جلایا
کانپور (مائرا فاطمہ) علی گڑھ میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے، بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کو تیزاب سے جلادیا،
موصولہ اطلاع کے مطابق پہلے شوہر کے دونوں ہاتھ باندھے اور تیز دھاردار ہتھیار سے اس کا پیٹ پھاڑ دیا۔
شناخت سے بچنے کے لیے لاش پر تیزاب ڈال کر جلا دیا گیا۔
پھر لاش کو اینٹوں کے بھٹوں کے درمیان پھینک دیا گیا۔ جسم میں کیڑے پڑنے لگے تھے۔
مقتول کے والد نے اپنی بہو اور اس کے عاشق کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے.
واقعے کے بعد سے بیوی تبسم، عاشق دانش اور اہل خانہ فرار ہیں۔
Comments are closed.