فیس میں اضافے سے متعلق خدشات اور مبینہ بدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اے ایم یو نے دو کمیٹیاں تشکیل دیں

 

علی گڑھ، 9 اگست (پریس ریلیز) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے 6 اگست 2025 کو یونیورسٹی عہدیداران اور طلبہ نمائندوں کے درمیان ہونے والی مشاورتی میٹنگ کے بعد دو علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

پہلی کمیٹی ان خدشات کا جائزہ لے گی جو موجودہ طلبہ کے لیے حالیہ فیس میں اضافے سے متعلق پیش کیے گئے ہیں۔ کمیٹی کے ارکان مندرجہ ذیل ہیں

پروفیسر بی۔ پی۔ سنگھ، شعبہ فزکس

پروفیسر فرخ ارجمند، شعبہ کیمسٹری

پروفیسر ایم اثمر بیگ، شعبہ سیاسیات (کنوینر)

دوسری کمیٹی ان شکایات کی تحقیقات کرے گی جو بعض طالبات نے 4 اگست 2025 کو بابِ سید پر بعض پراکٹوریل اسٹاف کے ارکان کی جانب سے مبینہ بدسلوکی کے بارے میں کی ہیں۔ کمیٹی کے ارکان یہ ہیں

پروفیسر بدرالدجیٰ خان، پرنسپل، اجمل خاں طبیہ کالج

پروفیسر شاہین، شعبہ امراضِ نسواں و قبالت

پروفیسر عابد علی خان، شعبہ مکینیکل انجینئرنگ (کنوینر)

دونوں کمیٹیوں کو ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

Comments are closed.