مشاورت کا مسلم کنونشن سنیچر 16 اگست کو

نئی دہلی (پریس ریلیز)

اپنی ساٹھویں سالگرہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت اگلے سنیچر کو دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر میں ایک بڑا مسلم کنونشن منعقد کررہا ہے۔ کانفرنس میں ممتاز پینلسٹ حالات حاضرہ، مسلم مجلس مشاورت کی تاریخ، ملی تحفظ، پرسنل لا واوقاف ، مسلمانوں کی تمکین کے وسائل ، ریزرویشن ، بجٹ برائے اقلیات، میڈیا اور این آر سی وغیری جیسے مسائل پر گفتگو کریں گے۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت محترمہ سیدہ سیدین حمید ( سابق ممبر پلاننگ کمیشن) کریں گی جبکہ اس کے اختتامی اجلاس کی صدارت جناب محمد ادیب ( سابق ایم پی) کریں گے ۔ اس تاریخی کنونشن سے پروفیسر ہلال احمد، ڈاکٹرسیدظفرمحمود، مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ( امیر جمعیت اہل حدیث) ،ڈاکٹر جاوید عالم، ضیاءالسلام، فیروز خان غازی (ایڈوکیٹ)، ہرش مندر، مولانا محب اللہ ندوی (ایم پی)،مولانا عامر رشادی، رام جی لال سمَن(ایم پی)، ایم آر شمشاد(سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ)، ندیم خان ، سہیل انجم،پروفیسر محمد سلیمان، معصوم مرادابادی اور ڈاکٹرظفرالاسلام خان وغیرہ خطاب کریں گے ۔

Comments are closed.