پروفیشنل سالیڈیرٹی فورم (PSF) ممبئی کے زیر اہتمام تعلیمی امداد اور رہنمائی پروگرام کا انعقاد

 

ممبئی(پریس ریلیز )

پروفیشنل سالیڈیرٹی فورم (PSF) ممبئی نے اپنے کفالت پروگرام کے تحت میرا روڈ اور مالونی میں دو روزہ "تعلیمی امداد و رہنمائی پروگرام” کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر 170 سے زائد مستحق طلبہ کو فیس کی ادائیگی کی شکل میں تعلیمی امداد فراہم کی گئی۔

 

پروگرام کا مقصد نہ صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا بلکہ والدین اور طلبہ میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے انہیں بہتر مستقبل کی جدوجہد پر آمادہ کرنا بھی تھا۔

 

نمایاں نکات:

 

مستحق طلبہ کو فیس کی تقسیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

 

رہنمائی و ترغیبی سیشنز کا انعقاد کیا گیا جن میں تعلیمی کامیابی کے لیے نظم و ضبط، والدین کی رہنمائی اور محنت پر زور دیا گیا۔

 

 

میرا روڈ میں مشہور پیرنٹ-چائلڈ کوچ و کونسلر محترمہ صبا بھالدار نے والدین اور بچوں کے درمیان مؤثر روابط اور صحت مند تعلیمی ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مالونی میں معروف کونسلر جناب پرویز انصاری نے "تعلیم میں والدین اور طلبہ کا کردار” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے محنت، اہداف کے تعین اور والدین کی مستقل رہنمائی کو کامیابی کا راز قرار دیا۔

 

پروگرام میں PSF ممبئی کے صدر جناب نوید انجم نے طلبہ کو مستقل مزاجی کے ساتھ محنت کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ استقامت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔

 

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر محمد علی تنور (ایم ڈی) اور معروف صحافی حافظ سعید خان (انقلاب) شامل تھے جنہوں نے طلبہ کو تعلیمی میدان میں محنت، سچائی اور سماجی خدمت کو اپنا نصب العین بنانے پر زور دیا۔

 

پروگرام کو PSF میرا روڈ اور مالونی کی ٹیم اور رضاکاروں نے منظم انداز میں کامیاب بنایا۔ والدین، طلبہ اور معزز مہمانوں کی بھرپور شرکت نے تقریب کو بامقصد اور مؤثر بنایا۔

Comments are closed.