جمعیۃ علماء ضلع پونے کے دفتر میں یوم آزادی منایا گیا

پونے(پریس ریلیز)

جمعیۃ علماء ضلع پونے کے دفتر واقع دارالعلوم نذیریہ کلوڑ پونہ میں 15/ اگست 2025 کو صبح 9 بجے نیشنل کانفرنس فار مائناریٹی کے صدر راہل ڈمبالے کے ہاتھوں پرچم لہرایا گیا، اس موقع پر صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے حافظ محمد کفایت اللہ، مولانا شفیق احمد قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع پونے، محمد سراج انصاری سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے دارالعلوم نذیریہ کے سبھی طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ مقامی افراد کثیر تعداد میں موجود تھے، راہل ڈمبالے نے اپنے خطاب میں علمائے کرام اور جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کو یاد کیا، قاری مبشر احمد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع پونے نے نظامت اور آئے ہوئے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.