میوات کے مالب گاؤں قبرستان تنازع معافی مانگنے پر ختم: الطاف سرپنچ مالب
نوح میوات،( محمد صابر قاسمی) خطہ میوات مشہور گاؤں مالب کے قبرستان میں قبر کھودنے کے تنازع کا معاملہ گاؤں کی سرداری نے پنچایت کر ختم کردیا،
پنچایت میں باہمی طور پر فریقین نے تصفیہ کر معاملہ کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کر لیا،
گذشتہ دو دنوں سے میوات سطح پر جاری تنازع سے کشیدگی جاری تھی جو آج باہمی طور پر معافی تلافی سے معاملہ ختم ہوگیا،
قابل ذکر ہے کہ دونوں فریقین کو گوراول سرداری کی پنچایت میں بلایا گیا۔ جس کے بعد سب کے سامنے قبر کھودنے کی مخالفت کرنے والے خانوادہ سلیمانی نے برادری کے سامنے دانستہ و غیر دانستہ طور پر ہوئی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔
یہ اطلاع مالب گاؤں کے موجودہ سرپنچ الطاف حسین گوروال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دی۔
مالب گاؤں کے سرپنچ الطاف گوروال نے کہا کہ وقف کے قبرستان پر کسی ایک شخص کا حق نہیں ہے۔ قبرستان سب کا ہے، آئندہ کوئی ایسا کرے گا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سرپنچ موصوف نے کہا کہ اس سے نہ صرف گاؤں کی بدنامی ہوئی ہے، بلکہ خطہ میوات کے پورے علاقہ سمیت میواتی سماج میں بھی غلط پیغام گیا ہے۔ اس قسم کا عمل کسی کے لیے بھی درست نہیں۔
Comments are closed.