متھلانچل کے تعلیمی اداروں اور دفاتر میں یومِ آزادی کا جشن، پرچم کشائی و ثقافتی پروگراموں سے وطن دوستی کی فضا قائم

 

جالے (محمد رفیع ساگر)متھلانچل کے جالے، سنگھواڑہ اور کیوٹی بلاک سمیت مختلف علاقوں میں 79واں یومِ آزادی قومی جوش و خروش اور روایتی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ سرکاری و غیر سرکاری اداروں، مدارس، عوامی نمائندوں کے دفاتر، بینکوں اور سیاسی پارٹیوں کے دفاتر میں قومی پرچم لہرایا گیا اور مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر چلنے کی تلقین کی گئی۔

 

اسلامک مشن اسکول جالے، مدرسہ اسلامیہ سہسپور، معہد الصالحات دوگھرا، جامعہ سلمہ للبنات سنہہ پور اور جامعہ نظامیہ عائشہ للبنات ملک پور میں پرچم کشائی کی شاندار تقاریب ہوئیں، جہاں بالترتیب مولانا ارشد فیضی قاسمی، مولانا عبدالخالق ذاکر امینی، انجینئر محمد حماد صدیقی، قاری ریحان اور مولانا قاری شکیل احمد رضوی سراجی نے ترنگا لہرایا۔ ان اداروں میں طلبا و طالبات نے معلوماتی اور ثقافتی پروگرام پیش کرکے حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

 

اس موقع پر مختلف دفاتر اور اداروں میں بھی پرچم کشائی کی گئی۔ جالے بلاک دفتر پر پرمکھ پھولو بیٹھا، ریفرل اسپتال میں ڈاکٹر ویویکانند جھا، تھانہ احاطہ میں انچارج سندیپ کمار پال، مدرستہ البنات خلیفہ ریونڈھا میں مولانا مظفر رحمانی، آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے صوبائی جنرل سکریٹری توقیراحمد انصاری نے دربھنگہ میں، مدرسہ قاسم العلوم حسینیہ دوگھرا میں عبادت علی، گرڑی میں سماجی کارکن ولی امام بیک عرف چم چم، بریل میں سی پی آئی ایم ایل لیڈر سرفراز انصاری، شکرپور پنچایت دفتر میں مکھیا جہاں آرا خاتون، اردو گرلس مکتب میں مولانا مطیع الرحمن، قرآن فاؤنڈیشن میں مولانا صفات احمد، سنت رامیشور سنٹرل اسکول میں نربھئے کمار کشواہا، اشفاق حسین میموریل آئی ٹی آئی میں شہباز محمد عرف گڈو، قاضی احمد ڈگری کالج میں پروفیسر بدر عالم، مدرسہ طیبہ قاسم العلوم بردی پور میں مولانا مبین احمد سعیدی قاسمی، ادارہ ضیائے مصطفی اشرف نگر جالے میں مولانا غلام مذکر خان، گورنمنٹ پرائمری اسکول علیم آباد نمرولی میں ماسٹر نصیرالدین اور گرری پنچایت دفتر میں مکھیا عالیہ پروین نے ترنگا لہرایا۔

 

اسی طرح صدر سرکل 2 کمتول میں ایس ڈی پی او ایس کے سمن، سمری تھانہ میں انچارج اروند کمار، سنگھواڑہ تھانہ میں انچارج بسنت کمار، مدرسہ ناصر العلوم ناصرگنج نستہ میں مولانا حسین احمد اور مفتی سلیم احمد ناصری نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔ وہیں دارالعلوم غریب نواز گھوگھراہا چوک، سہسپور میں آل انڈیا مساجد ائمہ کونسل پرسنل لاء بورڈ جدید کے رکن مولانا افروز عالم رضوی امجدی کے ہاتھوں قومی پرچم لہرایا گیا۔

مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی مدھوبنی میں مدرسہ کے پرنسپل مولانا محمد نوراللہ نے پرچم کشائی کی جبکہ معاون پرنسپل مولانا محمد نصراللہ قاسمی نے آزادی کے موضوع پر پرجوش خطاب کیا.

 

Comments are closed.