اورینٹل کالج میں یوم آزادی کا شاندار پروگرام

 

پٹنہ(پریس ریلیز)

اورینٹل کالج پٹنہ سیٹی میں یوم آزادی کی مناسبت سے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء و طالبات نے پروگرام میں حصہ لیا۔ سابق پرنسپل پروفیسر سید اقبال افضل، وائس پرنسپل پروفیسر ہری اوم آریہ اور پروفیسر شمیم الدین احمد منعمی نے موقع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا۔

کالج کے پرنسپل پروفیسر فیضی آفتاب صاحب نے پرچم کشائی کے بعد یوم آزادی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ این سی سی اور این ایس ایس کے جوانوں نے ڈاکٹر دانش شبیر کی نگرانی میں اچھا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر درگا بھوانی نے کی۔ بڑی تعداد میں کالج کے اساتذہ، ملازمین اور طلباء و طالبات موجود تھے۔

Comments are closed.