بین المذاہب ہم آہنگی اور صحافت کے فروغ میں نمایاں خدمات
جمعیت علماء فریدآباد و سرو دھرم سنگٹھن کا مشترکہ اعزاز: مولانا محمد اسجد ربانی قاسمی کو مولانا محمد خالد قاسمیؒ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا
فریدآباد(پریس ریلیز)
جمعیت علماء فریدآباد اور سرو دھرم کے اشتراک سے مولانا محمد اسجد ربانی قاسمی میواتی کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں "مولانا محمد خالد قاسمی ایوارڈ” سے نوازا گیا ۔ مولانا محمد اسجد ربانی قاسمی میواتی عصر حاضر کے ان مخلص اہل قلم میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اسلامی اقدار، ملی شعور اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے صحافت کو مؤثر ذریعہ بنایا ۔ ان کی تحریریں صداقت، متانت اور علمی گہرائی کی زندہ عکاسی کرتی ہیں ۔
یہ اعزاز مرحوم حضرت اقدس مولانا محمد خالد قاسمی رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں اور ان کے فکری ورثے کے احترام میں دیا گیا ۔ جنہوں نے اپنی زندگی دین، قوم، اور سماجی خدمات کیلئے وقف کی تھی ۔ اس اعزاز کی خاص بات یہ ہے کہ اسے دو مختلف مذہبی تنظیموں "جمعیت علماء فریدآباد” اور "سرو دھرم سنگٹھن” کے اشتراک سے پیش کیا گیا ۔ (مولانا جمال الدین صدر جمعیت علماء فریدآباد اسی طرح سرو دھرم سنگٹھن پریم سنگھ ادھانہ ) جو امن رواداری اور مشترکہ اقدار کے فروغ میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ناگزیر اہمیت کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے ۔
Comments are closed.