اب آپ اپنے ساتھ نہیں لے جا سکیں گے زیادہ سامان، بھارتی ریلوے نے بنایا قانون

 

کانپور (مائرا فاطمہ) دینک بھاسکر کی ایک رپورٹ کے مطابق ریلوے نے ہوائی سفر کی طرز پر سامان کے وزن کا نظام نافذ کیا ہے۔

آپ کو مقررہ وزن سے زیادہ سامان لے جانے پر اضافی چارج ادا کرنا پڑے گا۔

پریاگ راج جنکشن، کانپور سینٹرل، مرزا پور، علی گڑھ، ٹنڈلا سمیت بڑے اسٹیشنوں پر نیا نظام نافذ ہوچکا ہے، داخلے اور باہر نکلنے پر الیکٹرانک وزنی مشینیں نصب کی گئی ہیں۔

کس کلاس میں مسافر کتنا سامان لے جا سکتے ہیں، یہاں دیکھیں :

 

AC-1 مسافر: 70 کلو تک مفت

 

AC-2 مسافر: 50 کلو تک مفت

 

سلیپر اور AC-3 مسافر: 40 کلو تک مفت

 

جنرل کوچ میں صرف 35 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہے۔

Comments are closed.