مظفر پور میں پانچ بچوں کی ڈوب کردردناک موت، ناظم امارت شرعیہ کی قیادت میں ایک موقر وفد کی جنازہ میں شرکت
مظفر پور:19؍اگست (پریس ریلیز)
مظفر پور ضلع کے کٹرا بلاک کے موضع کھنگورا ڈیہہ میں مورخہ 17 اگست 2025 کوسندھ پورہ جھیل میں نہانے کے دوران پانچ بچوں کی ڈوب کر مرنے کا نہایت المناک حادثہ پیش آیا،ان بچوں کے نام محمد انس بن گلاب، عبدالرحمن بن آفتاب،ہدایت اللہ محمد ریاض،سیف نرالے، حمزہ بن محمد مرتضی ہیں۔ اس واقعے سے پورا علاقہ سوگوار ہےناگہانی حادثے کی اطلاع حافظ صبغت اللہ رحماکٹرا بلاک کی تنظیم امارت شرعیہ کے ذمہ داروں نے ناظم امارت شرعیہ حضرت مولانا مفتی محمد سعید الرحمن صاحب قاسمی ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کو دی انہوں نےفوراً اس دردناک حادثے کی اطلاع مخدوم و محترم حضرت مولانا احمد ولی فیصل صاحب رحمانی مدظلہ امیر شریعت بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کو دی حضرت امیر شریعت دامت برکاتہم نے اس بڑے سانحے پر اپنے صدمےاور رنج و غم کا اظہار فرماتے ہوئے مرحومین کے اہل خانہ کے لیے صبرجمیل کی دعا فرمائی اور حضرت ناظم صاحب کی قیادت میں جناب مفتی وصی احمد صاحب قاسمی نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ جناب مولانا گوہر امام صاحب رکن ارباب حل و عقد امارت شرعیہ اور جناب مولانا فیاض احمد صاحب قاسمی مدھوبنی مبلغ امارت شرعیہ پر مشتمل ایک باوقار وفد کو نماز جنازہ میں شرکت و اظہار تعزیت کے لیے روانہ کیا یہ وفد جائے وقوع پر پہونچا جہاں نماز جنازہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی ناظم امارت شرعیہ نے فرمایا کہ پانچ بچوں کا ایک ساتھ غرقاب ہونا پورے علاقے کے لیے شدید صدمہ اور بے پناہ رنج و غم کا باعث ہے مگر دکھ کے ایسے موقع پر اللہ کے فیصلے پر راضی رہنااور صبر کے دامن کو نہ چھوڑنا کمال ایمان کی علامت ہے انہوں نے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے کے سانحے ارتحال کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر فرمایا کہ آنکھیں اشکبار ہیں دل مغموم ہے اور میںوہی کہتا ہوں جس سے میر ارب راضی ہو انا للہ و انا الیہ راجعون ، اس سے مرحوم بچوں کے سرپرستوں کو اور عام لوگوں کو تسلی دی انہوں نے حضرت امیر شریعت اور امارت شرعیہ کی جانب سے تعزیت مسنونہ بھی پیش کی اور کہا کہ اس غم میں ہم لوگ آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں پھر حضرت ناظم صاحب نے تمام بچوں کی نماز جنازہ پڑھائی تجہیز و تکفین کے بعد حادثے کے شکار تمام بچوں کے سرپرستوں سے خصوصی طور پر ملاقات کرکےتعزیت مسنونہ پیش کی اور صبر جمیل کی تلقین فرمائی اس موقع پر علاقے کے ذمہ داران، علماء، ائمہ، دانشوران اور سیاسی شعور رکھنے والے حضرات بھی شریک رہے جن میں قمر رضا اشرفی صاحب آل انڈیا ائمہ مساجد کونسل،مولانا امان اللہ صاحب قاسمی امام و خطیب اسلام پور ٹولہ، حافظ ریاض صاحب امام و خطیب پپرا، مولانا ذبیح اللہ صاحب سکریٹری امارت شرعیہ کٹرا، قاری صہیب صاحب ایم ایل سی، سمیع اختر عرف مسٹر، ابوالکلام عرف لڈو صاحب، محمد ساجد صاحب ڈیلر، معروف صاحب وغیرہ کے نام خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں مقامی ذمہ داروں نے مصیبت کی اس گھڑی میں امارت شرعیہ کے اس وفد کے آنے پر کلمات تشکر پیش کیا اور امارت شرعیہ سے اپنی وابستگی اور والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
Comments are closed.