عباس انصاری کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت – دو سال کی سزا منسوخ، ایم ایل اے کے عہدے پر بحال ہونے کا راستہ صاف!
کانپور (مائرا فاطمہ) سابق ممبرپارلیمنٹ مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ عباس انصاری کو بڑی راحت دیتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت ماؤ کی طرف سے سنائی گئی دو سال کی سزا کو منسوخ کر دیا ہے۔
عباس انصاری نے اس سزا کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد عباس انصاری کی ایم ایل اے کے عہدے کی بحالی کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔
غور طلب ہے کہ خصوصی عدالت نے عباس انصاری کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی جس کی وجہ سے ان کی اسمبلی رکنیت خطرے میں پڑ گئی تھی۔ لیکن اب ہائی کورٹ کے فیصلے سے انہیں بڑی راحت ملی ہے اور وہ دوبارہ فعال سیاست میں واپس آسکتے ہیں۔
Comments are closed.