امریکہ: بوسٹن میں ریاستی قانون سازوں کی قومی کانفرنس میں آفتاب احمد کی شرکت
دورہ کے دوران نیو یارک جامع مسجد الرشید میں جمعہ سے قبل فرزندانِ توحید سے خطاب کرنے سمیت نیورک سٹی امریکہ میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر بھی پہونچے
نوح میوات (محمد صابر قاسمی ) گذشتہ دنوں سے علاقہ میوات کے ضلع نوح سے رکن اسمبلی ہریانہ قد آور لیڈر چودہری آفتاب احمد امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا مختلف مقامات پر دورہ ہوا اس دوران چودہری آفتاب احمد نے نیو یارک سٹی، امریکہ میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر بھی پہونچے۔اور وہاں سے اپنی موجودگی کی تصویر سوشل میڈیا کے صارفین کے لیے شئیر کی
آپ کو بتا دیں آفتاب احمد کا یہ دورہ بوسٹن، USA میں ریاستی قانون سازوں کی جاری کانفرنس میں شرکت کے طور پر ہوا
اس باوقار قومی کانفرنس میں شرکت کے بعد نمائندہ محمد صابر قاسمی سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد نے اپنے دورہ کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ، یہاں کانفرنس میں شریک ہوکر ایک عالمی تبدیلی کا گہرا تجربہ سامنے آیا ہے ۔جو بہت ہی خوش آئند قدم ہے میں اس کو تحسین کی نظر سے دیکھتا ہوں،
دورہ کے دوران جیسے ہی نماز جمعہ جامع مسجد الرشید بولڈون نیویارک میں ادا کرنے پہنچے تو نماز جمعہ سے قبل مولانا جمیل احمد، میواتی ڈائریکٹر مسجد الرشید کی قیادت میں امریکہ میں مقیم این آر آئی میواتیوں سمیت دیگر ممالک کے مصلیان جامع مسجد الرشید نے چودہری آفتاب احمد کا سر زمین مبدأ دعوت و تبلیغ میوات کی نسبت سے پُر جوش خیر مقدم کیا اور ایک باوقار سیاسی سماجی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے ان کا پُر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
آفتاب احمد نے اس نمائندہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ مسجد الرشید شمالی امریکہ میں پہلی میواتی مسجد کے طور پر مشہور اور معروف شناخت رکھتی ہے، جن کے بانی، امام و خطیب و مسجد میں واقع اسلامک درسگاہ کے جملہ اساتذہ میواتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس کے علاوہ فلوریڈا میں رہائش پذیر میوات کے پہلے ماہر ہارٹ سرجن، و مشہور، این امریکن میو کتاب کی مصنفہ انیسہ رحیم کے والد ڈاکٹر عبد الرحیم نائی ننگلہ، کے ذریعہ عرصہ دراز قبل شاندار مسجد کی تعمیر کی گئی ہے جس کے امام پاکستان سے تعلق رکھنے والے جامعہ اظہر مصر کے فاضل ہیں، ،
اس موقع پر مولانا جمیل ناٹولی میواتی امام و خطیب جامع مسجد کی جانب سے نماز جمعہ سے قبل چودہری آفتاب احمد کو دعوت خطابت دی گئی،جس میں موصوف رکن اسمبلی ہریانہ آفتاب احمد نے مصلیان مسجد الرشید سے مختصر خطاب کیا، جس میں عالمی سطح پر اسلام اور مسلمانوں سے متعلق در پیش مسائل صورت حال اور چیلنجز پر مختصر مگر پُر اثر روشنی خطاب کیا ،
امام و خطیب جامع مسجد الرشید مولانا جمیل میواتی نے بتایا کہ آفتاب احمد نے نماز جمعہ سے قبل جن حاضرین اور فرزندانِ توحید سے خطاب کیا ان کا تعلق عالم اسلام کے تقریباً 60 ممالک سے تھا جو عموماً یہاں حاضر ہوکر نماز ادا کر اپنی موجودگی درج کراتے ہیں.
Comments are closed.