قابض اسرائیل کی سرپرستی میں ہیکل گروپوں کی اتوار کو مسجد اقصیٰ پر اشتعال انگیز دھاوے کی تیاری
بصیرت نیوز ڈیسک
مسجد اقصیٰ کی جگہ نام نہاد ہیکل کی تعمیر کے لج’کے لیے سرگرم یہودی گروپوں نے اتوار کی شام مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے اردگرد غیر معمولی اور بے مثال اشتعال انگیز پریڈ کے لیے تیاریوں کا اعلان کیا ہے۔ ماہرین اسے ایک سنگین کشیدگی کے طور پر دیکھتے ہیں اور یہ قابض اسرائیل کے القدس کے یہودی بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
جعلی ہیکل کی تنظیموں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کردہ دعوت ناموں میں کہا ہےکہ یہ پریڈ شام سات بجے دیوار البراق کے چوک سے شروع ہوگی، جس میں ایک موسیقی کا گروپ خصوصی لباس میں شریک ہوگا جو "ہیکل کے کاہنوں” کے روایتی لباس سے مشابہت رکھتا ہے۔
اطلاع دی گئی ہے کہ اس پریڈ کے بعد شام آٹھ بجے باب الاسباط کے سامنے غزالی چوک میں ایک مذہبی موسیقی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جو مسجد اقصیٰ کے سب سے نمایاں دروازوں میں سے ایک کے قریب ہوگا۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس قسم کی اشتعال انگیز حرکات کے دوران قابض اسرائیلی فوج اور پولیس نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کو محدود کر سکتی ہیں، خاص طور پر مغرب کی نماز کے وقت فلسطینیوں کو قبلہ اول میں داخلے سے روکا جائے گا۔
القدس کے امور کے ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ یہ اقدام ایک خطرناک پیش رفت ہے جس کا مقصد مسجد اقصیٰ کے اردگرد توراتی رسومات کو نافذ کرنا اور جعلی ہیکل کی روایت کو مضبوط کرنا ہے، جس سے نہ صرف مقدس مقام کی حرمت کی خلاف ورزی ہوگی بلکہ دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات بھی مجروح ہوں گے۔
یہ دعوے جعلی ہیکل کی تنظیموں کی مسلسل سازشوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد مسجد اقصیٰ اور اس کے اطراف میں اپنی موجودگی کو مستحکم کرنا ہے، جس میں قابض اسرائیل کی حکومت کی سیاسی اور سکیورٹی حمایت شامل ہے۔
Comments are closed.