نیاز نیشنل اسکول میں صحت و صفائی سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد
بھیونڈی 25 اگست (پریس ریلیز) نوجوان نسل میں صحت و صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے نیاز نیشنل اسکول و جونیئر کالج میں ایک خصوصی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان تھا:
"نوجوان ذہنوں کے لیے عمومی صحت و صفائی”۔*
اس بامقصد نشست میں دو مہمان مقررین ،ڈاکٹر ثنابر خان اور محترمہ رابعہ پٹیل نے شرکت کی، جو صحت عامہ، تعلیم اور سماجی خدمات کے میدان میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔
*ڈاکٹر ثنابر خان* نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے *حیض (ماہواری)* کے موضوع پر نہایت سلیقے اور سلیقہ شعاری کے ساتھ اظہارِ خیال فرمایا۔ انہوں نے اس قدرتی نظام کو سمجھنے، اس دوران جسمانی و ذہنی نگہداشت، متوازن غذا، مناسب صفائی اور شعوری احتیاط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اُن کی گفتگو نے نہ صرف طالبات کی جھجک کو کم کیا بلکہ ان میں اعتماد، آگاہی اور خود فہمی کا شعور بیدار کیا
بعد ازاں *محترمہ رابعہ پٹیل* نے عمومی صحت و صفائی کے حوالے سے خطاب کیا۔ اُنہوں نے صفائی کی سائنسی اہمیت کے ساتھ ساتھ اس کی دینی افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔ اُن کا کہنا تھا کہ صفائی نہ صرف ایک سماجی ضرورت ہے بلکہ اسلام میں اسے ایمان کا جزو قرار دیا گیا ہے۔ جیسا کہ فرمانِ رسول ﷺ ہے:
"الطُّهُورُ شَطْرُ الْإِيمَانِ”
(ترجمہ: پاکیزگی ایمان کا نصف حصہ ہے)
ورکشاپ کے اختتام پر طلبہ نے سوالات کیے، جس سے اُن کی دلچسپی اور شعور میں اضافہ ظاہر ہوا۔ یہ نشست طلبہ کی فکری و عملی تربیت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوئی۔
ادارے کی انتظامیہ نے معزز مقررین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی نوعیت کی بامقصد سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا، تاکہ وہ صحت مند، بااخلاق اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔
مزید معلومات و رابطے کے لیے:
پرنسپل،
نیاز نیشنل اسکول و جونیئر کالج
+91 97308 88981
Comments are closed.