بارش سے متاثرہ افراد کی بلا لحاظ مذہبی و سیاسی وابستگی مدد کی جائے: حافظ محمد فہیم الدین منیری

 

کاماریڈی(پریس ریلیز)کاماریڈی ضلع میں حالیہ بارش کے سبب عوام کو مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس موقع پر جمعیۃ العلماء ضلع کاماریڈی کے صدر حافظ محمد فہیم الدین منیری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی مدد کو بلا لحاظ مذہبی و سیاسی وابستگی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں سماجی ذمہ داری اور خدمتِ خلق کا جذبہ بیدار کرنا نہایت ضروری ہے۔ پڑوسیوں، رشتہ داروں اور ضرورت مندوں کی خبرگیری کی جائے اور حتی المقدور ان کی مدد کی جائے تاکہ کوئی بھی شخص پریشان نہ رہے الحمدللہ

جمعیۃ العلماء کاماریڈی کی راحت رسانی ٹیم بھی متاثرہ علاقوں میں سرگرمِ عمل ہے۔ پریس سکریٹری محمد فیروز الدین الحاج سید عظمت علی، حافظ محمد تقی الدین منیری، حافظ محمد عبدالواجد حلیمی، محمد عبداللہ اور نوجوانان کی ایک مخلص ٹیم مسلسل بارش متاثرین کی دلجوئی اور فوری امداد کے کاموں میں مصروف ہے

حافظ محمد فہیم الدین منیری نے دعا کی: "اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے

📞 حالات کی اطلاع کے لیے رابطہ کریں: حافظ محمد یوسف حلیمی انور 9848577257 9848787553

Comments are closed.