ووٹر ادھیکار یاترا کی شاندار کامیابی پر سید تنویر انور کا اظہار تشکر، جالے نے دکھایا اتحاد اور بیداری کا منظر،راہل، پرینکا، تیجسوی اور پپو یادو کا ہوا پرتپاک خیر مقدم
جالے(محمد رفیع ساگر)27 اگست کو جالے اسمبلی حلقہ کے دربھنگہ ۔مظفرپور قومی شاہراہ پر بیٹھولی میں ووٹر ادھیکار یاترا کے پہنچنے پر ایک تاریخی منظر دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر کانگریس رہنما سید تنویر انور کی قیادت میں عظیم اتحاد کے کارکنان نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاترا کو شایانِ شان بنایا۔
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ تیجسوی یادو، دیپانکر بھٹاچاریہ، پپو یادو سمیت انڈیا اتحاد کے کئی قد آور رہنما جب یاترا کے ہمراہ جالے پہنچے تو عوامی سیلاب امنڈ آیا۔ کارکنان اور عام لوگوں کی موجودگی نے یاترا کو یادگار بنا دیا۔ موٹر سائیکل جلوس، بینر، جھنڈے اور زبردست نعروں نے فضا کو پرجوش کر دیا۔
کانگریس، آر جے ڈی، سی پی آئی ایم ایل اور دیگر اتحادی جماعتوں کے کارکنان کے ساتھ یوتھ کانگریس کے اسمبلی صدر معراج علی، گوتَم کمار رائے، ندیم احمد اور نوجوانوں کی بڑی تعداد جلوس میں شریک رہی۔ پورے علاقے میں جشن کا سا سماں تھا۔
اس موقع پر سید تنویر انور نے کہا کہ جالے کی عوام اور عظیم اتحاد کے کارکنان نے جس طرح متحد ہو کر یاترا کو کامیاب بنایا ہے وہ نہ صرف ایک سیاسی اجتماع کی کامیابی ہے بلکہ ایک اہم پیغام بھی ہے کہ عوام اپنے ووٹ کے حق اور آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے بیدار اور پرعزم ہیں۔
Comments are closed.