اتر پردیش : کار اور آٹو کی ٹکر میں دو افراد ہلاک، چار زخمی
کانپور (مائرا فاطمہ) چندیتال گاؤں کے سامنے موڑ پر ایک کار اور آٹو میں زبردست ٹکر ہوئی۔
جس میں ایک نوجوان رشبھ پال ولد اجے پال ساکن فتو پور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
دوسرے کاکواں کے رہائشی رام شرن پال کی سی ایچ سی ککوان میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔
ککواں کے آزاد نگر کے رہنے والے دو بچے اور دو خواتین، جو شدید زخمی ہیں، زخمی حالت میں کانپور ریفر کر دیے گئے۔
کاکواں میں کھاد نہ ملنے پر دونوں لوگ کھاد لینے ای رکشہ سے لودھن پوروا جا رہے تھے تبھی یہ دردناک حادثہ پیش آیا.
Comments are closed.