انحطاط کے اس دورمیں اصلاح معاشرہ کے کام کوترجیحی طورپرکرنے کی ضرورت ہے: مولاناسید ازہر مدنی
ملک میں جمعیۃعلماء ہند شعائراسلام اورتعمیر ملت کی محافظ ہے، مفتی سید معصوم ثاقب
جمعیۃعلماء دہلی کی مجلس منتظمہ اور تربیتی اجلاس کا آغاز
دہلی: 29/اگست(پریس ریلیز)مرکزی جمعیۃعلماء ہند کی ہدایت کے مطابق جمعیۃعلماء دہلی کی مجلس منتظمہ اوریک روزہ تربیتی اجلاس کی پہلی نشست کاآغاز آج یہاں مسجدجھیل پیاؤآئی ٹی اومیں مولانا محمد مسلم قاسمی صدرجمعیۃعلماء دہلی کی صدارت میں منعقدہوئی۔تلاوت قرآن پاک کے بعدجمعیۃعلماء دہلی کے ضلعی صدورونظماء نے اپنی اپنی اکائیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کیں، اس کے بعد صدرجمعیۃعلماء دہلی مولانا محمد مسلم قاسمی نے اراکین منتظمہ سے تفصیلی خطاب کیا جس میں انہوں نے آئے ہوئے اراکین منتظمہ کا شکریہ اداکیا اورجمعیۃعلماء ہند سے جڑکر کام کرنے کواپنے لئے خوش نصیبی سے تعبیر کیا انہوں نے اخلاص نیت کے ساتھ مزید جوش وولولہ کے ساتھ جمعیۃکے کازکو مضبوط کرنے کی اپیل کی، جمعیۃعلماء دہلی کے ناظم اعلیٰ مفتی عبدالرازق نے جاری ٹرم میں جمعیۃعلماء دہلی کے توسط سے انجام دیئے گئے کاموں کوتفصیل کے ساتھ سکریٹری رپورٹ میں پیش کیا،مولانا سیدازہرمدنی ناظم اصلاح معاشرہ جمعیۃعلماء ہندنے جمعیۃعلماء ہند کی اصلاح معاشرہ کی طریقہ کار کی تفصیل سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پرفتن دورمیں ہماری ذمہ داری ہے کہ وقتی جوش سے یکسر گریز کرتے ہوئے،حالیہ مسائل کا باریک بینی سے جائز ہ لیکر اس کے حل کے لئے حکمت عملی تیار کریں اورجمعیۃعلماء کے فکر و منہج اور اصلاح معاشرہ کے کام کوپورے صوبہ میں ترجیحی طورپر کرنے کا پابندبنائیں اگرہم امربالمعروف اورنہی عن المنکرکے اس اہم کام سے روگردانی کریں تواندیشہ ہے کہ روز قیامت ہماری پکڑنہ ہوجائے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری کوسمجھیں اوراصلاح معاشرہ کے کام کو پورے انہماک کے ساتھ تسلسل کے ساتھ انجام دیں۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمعیۃعلماء ہند کے ناظم عمومی مفتی سید معصوم ثاقب صاحب نے پُر مغز خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے ملک کی ہر وہ علامت جو عام مسلمانوں کے دلوں میں اسلام کے شعار کا درجہ رکھتی ہے،جمعیۃعلماء اس کے تحفظ کے لئے کوشاں رہتی ہے،قطع نظر اس کے کہ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے اور اس کے متعلق مسلمان طبقات میں کیا اختلافات ہیں؟مفتی سید معصوم ثاقب نے یہ بھی کہا کہ جمعیۃعلماء ایک مذہبی جماعت ہے،اس لئے اس کے پلیٹ فارم کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہئے،بلکہ اپنی سیاسی ضروریات کے لئے سیاسی پارٹیوں کی مدد لینی چاہئے۔
اس اجلاس میں جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کی تمام اکائیاں اپنے منتظمہ کے ساتھ شریک رہیں، مفتی عبدالرازق ناظم اعلیٰ جمعیۃعلماء دہلی نے پروگرام کی نظامت کی۔اجلاس میں چارتجاویز بھی منظور کی گئیں تجویزبسلسلہ یکساں سول کوڈ قاری اسرارالحق کنوینر اصلاح معاشرہ جمعیۃعلماء دہلی، تجویز بسلسلہ حفاظت مدارس اسلامیہ مفتی کفیل الرحمن سکریٹری جمعیۃعلماء دہلی، تجویز بسلسلہ تحفظ آئین ہند جمہوریہ مفتی اسرارالحق سکریٹری جمعیۃعلماء دہلی اور تجویز بسلسلہ اسرائیلی جارحیت مفتی شمیم ناظم جمعیۃعلماء چاندنی چوک نے پیش کی۔ دیگر خطاب کرنے والوں میں مولانا محمد فرقان قاسمی خازن جمعیۃ علماء صوبہ دہلی۔قاری دلشاد احمد مظاہری نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی۔مفتی نظام الدین نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ۔مولانا انتظار حسین مظاہری۔مولانا جمیل احمدقاسمی۔مفتی مستقیم احمد قاسمی۔مفتی محمد عیاض مظاہری۔مفتی محمد قاسم قاسمی۔الحاج سلیم رحمانی۔مولانا محمد راشد۔مولانا مصباح الدین کے نام شامل ہیں ۔اجلاس کی پہلی نشست کی کارروائی مفتی سید معصوم ثاقب ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند کی دعاپر اختتام پزیرہوئی۔
Comments are closed.