مدارس ومکاتب کے اساتذہ واقعی مخلص ہیں:مولانااظہارالحق مظاہری
کئی اہم فیصلوں کے ساتھ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کااجلاس مجلس عاملہ اختتام پذیر
پٹنہ (پریس ریلیز) آج جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں،جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکا اجلاس مجلس عاملہ کا انعقاد عمل میں آیا،جس میں اراکین مجلس عاملہ کے ساتھ،مدعوئین خصوصی،اور ضلعی صدورونظماء شریک ہوئے،اجلا س کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا ، جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کا طالب علم عمرخالد نے قرآن کریم کی تلاوت کی،محمدبقاء اللہ نے نعت نبیﷺ پیش کیا،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے جنرل سکریٹری جناب مفتی خالدانورنوری،المظاہری نے سابقہ کارروائی کی خواندگی کرتے ہوئے،مختصر رپورٹ پیش کیا،جس میں بتایاکہ اس چار سال کے اندر انہوں نے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکی تعمیروترقی کے لئے کیاکیااقدامات کئے،جناب مولاناصابرنظامی قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بیگوسرائے اور جناب مولانامحمدخالدانورجنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کشن گنج نے سکریٹری رپورٹ کی تائید کرتے ہوئے جنرل سکریٹری موصوف کے کاموں کو سراہا،اور ان کی حوصلہ افزائی کی،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے صدرمحترم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی نے وقیع اور جامع خطبہ صدارت پیش کیا،جس میں مدارس اسلامیہ کے ضروری رہنماء اصول کے ساتھ تحفظ ختم نبوت اور رد شکیلیت کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرائی ، انہوں نے شکیلیت کے فتنہ سے عام لوگوں کو بچانے کے لئے خصوصی محنت کی طرف توجہ دلائی ۔اجتماعی امتحان سالانہ کے نظام کو بہترسے بہتربنانے ،تدریب المعلمین کے مراکزکے قیام،مربوط مدارس اسلامیہ کے یکساں نصاب تعلیم ،عصری تعلیم کی شمولیت اور نظام ونصاب ،مدارس اسلامیہ کے بینرتلے مکاتب کے قیام واستحکام،ضلعی شاخوں کومتحرک بنانے ،تحفظ ختم نبوت،رد فتنہ شکیلیت ودیگر فرق باطلہ کے سدباب جیسے ایجنڈوں پر تفصیل سے بحث ہوئی،اراکین عاملہ اور ضلعی صدورونظماء نے مفیدمشورے دئیے،اتفاق رائے سے طے کیاگیاکہ دس اضلاع(یہاں پر اجتماعی امتحان کانظام نافذالعمل ہے)کے علاوہ دیگراضلاع میں یہ بھی اس نظام کو شروع کیاجائے،اجتماعی امتحان کے نظام کو بہترسے بہترکرنے کے لئے اصول وضوابط متعین کئے جائیں،اور ممتحنین کے انتخاب پر بھی مزید غوروفکرکیاجائے۔مربوط مدارس اسلامیہ کے یکساں نصاب تعلیم پرغوروفکرکرتے ہوئے یہ فیصلہ لیاگیاکہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے درجہ حفظ،ناظرہ کا جو نصاب تیارکیاگیاہے، اس کو تمام مربوط مدارس میں جاری کیاجائے،خاص طورسے درجہ حفظ میں اردو کی کتاب کے ساتھ،املاءاورمشق پر توجہ دی جائے۔مدارس اسلامیہ کے بینرتلے مکاتب کے قیام واستحکام پر غوروفکرکرتے ہوئے فیصلہ لیاگیاکہ تمام مدارس اپنے لئے مکاتب کے قیام کو یقینی بنائیں ۔تحفظ ختم نبوت اور رد شکیلیت کے عنوان سے چھوٹے چھوٹے پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ لیاگیا۔ضلعی شاخوں کومتحرک بنانے کی طرف توجہ دلائی گئی،وہ دس اضلاع ،پورنیہ،کشن گنج،کٹیہار،ارریہ،بیگوسرائے، گیا، مدھوبنی،مدھے پورہ،نوادہ،نالندہ،جہاں پر اجتماعی امتحان کا انعقاد کیاگیا،انہیں نشان اعزاز کے طورپر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا،اس موقع سے بزرگ عالم دین،نمونہ اسلاف،حضرت مولانااظہارالحق مظاہری ناظم الجامعۃ العربیہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی ،رکن مجلس عاملہ وصدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع سیتامڑھی نے خصوصی خطاب فرمایا،جس میں تمام ایجنڈوں پر رہنمائی فرمائی،انہوں نے خاص طورپر توجہ دلائی کہ مدارس کے ذمہ داران مالیاتی نظام کو بہتراور صاف وشفاف کریں،انہوں نے کہا:آپ جو کچھ بھی کررہے ہیں،لیکن خود اپنی اصلاح سے غافل نہ ہوں،انہوں نے کہا:یقیناآپ تمام مدارس ومکاتب کے اساتذہ مخلص ہیں،اس لئے کہ 6 گھنٹے کی حاضری بناتے ہیں،لیکن مدرسہ میں چوبیس گھنٹے حاضررہتے ہیں،انہوں نے کہا:ہمارا نصاب وہی ہوناچاہیے جو دارالعلوم دیوبند کا نصاب ہے،اس لئے کہ وہی ہمارے لئے مرجع ہے،ہاں علاقہ کے اعتبارسے کبھی جزوی ترمیم کی جاسکتی ہے،لیکن اصل الاصول ہمارانصاب وہی ہوناچاہے جو دارالعلوم دیوبند کاہے۔مفتی عبدالاحدقاسمی ناظم تعلیمات جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے شکریہ کے کلمات کہے،جامعہ مدنیہ کے اساتذہ میں مفتی عبدالاحدقاسمی،مفتی خالد انور پورنوی،مفتی سیف الدین صاحب قاسمی،مفتی محمداکرم ،مولانامنہاج الدین ،مولانانورالزماں دریاپوری،مولانا عبدالغنی،حافظ نجم الہدی ، مولانا سہیل اختر مظفر پور ی،مولانافیاض احمدصاحب، قاری عبدالحسیب،قاری محمدصالح استوی، مولانامحمد اکبرحسین، مولانا امیر الہدی ،قاری فیاض ولی، حافظ محمدکیف ،مولاناعمرفاروق کے علاوہ،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع بیگوسرائے کے صدرجناب مولانامحمدصابر نظامی صاحب ، جنرل سکریٹری جناب مولاناامان اللہ صاحب نستوی ،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع پورنیہ صدر جناب مفتی ولی اللہ قاسمی،اس کے جنرل سکریٹری جناب مفتی شمس توحیدصاحب مظاہری،جناب مفتی توقیرعالم قاسمی (رکن عاملہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار)رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع دربھنگہ کے جنرل سکریٹری جناب مفتی محمدصابر صاحب قاسمی،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھوبنی کے سکریٹری جناب قاری شاہداقبال ،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کشن گنج جنرل سکریٹری جناب مفتی مناظر نعمانی،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع جہاں آباد کے صدجناب قاری مسلم ایازمظاہری،جنرل سکریٹری جناب مولانامظفرآفاق قاسمی،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع گیاکے صدر جناب مولاناعبیداللہ قاسمی،جنرل سکریٹری مولانامحمداسماعیل صاحب قاسمی،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کیمورکے جنرل سکریٹری جناب حافظ اکبرعلی ،دیگر اضلاع کے صدورونظماء ،ارباب مدارس بڑی تعدادمیں شریک ہوئے۔جناب حضرت مولانااظہارالحق صاحب مظاہری کی دعاء پر اجلا س اختتام پذیرہوا۔
Comments are closed.