تعلیم نسواں کا مشہور و مرکزی ادارہ جامعہ عائشہ صدیقہ و ادارہ دارالقرآن نورچک بسفی مدھوبنی میں ششماہی امتحان کی تاریخ کا اعلان
مدھوبنی(پریس ریلیز) گذشتہ دنوں یکم/ربیع الأول 1447ھ مطابق 25/اگست 2025ء بروز سوموار جامعہ ہٰذا کے بانی وناظم مولانا ومفتی محمد حسنین قاسمی کی صدارت میں اساتذۂ کرام کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں باتفاق راۓ یہ طے پایا کہ سال رواں جامعہ ہٰذا کا امتحان ششماہی مؤرخہ 24/ربیع الاوّل تا 29/ربیع الاوّل مطابق 17/ستمبر تا 22/ستمبر بروز بدھ تا سوموار منعقد ہوگا –
اس موقع پر حضرت ناظم صاحب نے امتحان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ امتحان نہ صرف طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی معیار کا پیمانہ ہے بلکہ اساتذہ کے اخلاص اور محنت کا عکاس بھی ہے۔ لہٰذا تمام اساتذہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری کے ساتھ انجام دیں تاکہ امتحان منظم، کامیاب ،صاف وشفاف اور بابرکت ثابت ہو۔
دعا ہے کہ یہ امتحان طلبہ وطالبات کے علم و عمل میں ترقی اور ادارہ کیلئے کامیابی اور نیک نامی کا ذریعہ بنے آمین ۔
Comments are closed.