رحمانی اسکول آف ایکسیلنس میں دو روزہ سائنس ایگزیبیشن کا شاندار انعقاد

 

حضرت امیر شریعت کی شرکت، طلبہ کے ماڈلز کا تفصیلی معائنہ اور حوصلہ افزائی

 

مونگیر، یکم ستمبر (پریس ریلیز) رحمانی اسکول آف ایکسیلنس میں دو روزہ سائنس ایگزیبیشن نہایت شاندار اور پُروقار انداز میں منعقد ہوا جس میں چھٹی سے دسویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات نے اپنے تخلیقی و سائنسی ماڈلز پیش کیے۔ اس موقع پر رحمانی اسکول آف ایکسلینس کے پیٹرن، حضرت امیر شریعت، مفکر ملت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم بنفس نفیس شریک ہوئے اور بچوں کے تیار کردہ تمام ماڈلز کا بغور معائنہ کیا۔ حضرت نے طلبہ سے براہِ راست گفتگو کی، ان کے خیالات سنے، سوالات کیے اور دل کھول کر حوصلہ افزائی فرمائی۔

 

ایگزیبیشن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں شاہدہ آفرین، عائشہ صدیقہ، منتشہ، تسمیہ، عطیبہ فیصل، آفرین،روشنی، رادھیکا، فریحہ، علیشہ و رابعہ، ثناء، فاطمہ فیض، عائشہ حسن، صدف و انشاء، عائشہ و الشفاء، آیت شریف،عارفہ او نِلوفر شامل ہیں جنہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی ہنر سے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔

 

اسی طرح لڑکوں میں خالد عبداللہ، تابش ملک، سعد عبداللہ، مرزا، مرزا سقیب، محمد توحید عالم، محب الحق، حمزہ حمید، محمد ثقلین، محمد مدثر علی، فیض احمد، عمار، سلمان نیاز اور اسماعیل عبداللہ نے اپنی شاندار کارکردگی اور تخلیقی ماڈلز سے سب کو متاثر کیا۔

 

نمائش کے اختتامی دن بھی حضرت امیر شریعت کی موجودگی طلبہ کے لیے باعثِ افتخار رہی۔ حضرت نے فرمایا کہ اس طرح کی سائنسی سرگرمیاں نئی نسل کے اندر جستجو، تحقیق اور اعتماد کو پروان چڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور یہ تعلیمی ارتقاء کے سفر میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔

 

تقریب میں رحمانی فاؤنڈیشن کے سکریٹری مولانا صالحین ندوی، جامعہ رحمانی کے جنرل سکریٹری الحاج مولانا محمد عارف رحمانی، شعبہ صحافت کے ایچ ؤ ڈی فضل رحماں رحمانی، فکر و نظر کے کنٹینٹ ایڈیٹر مولانا شاہد سنگارپوری، جامعہ رحمانی کے اساتذہ مولانا مشاہد حسین ندوی، مولانا عبد العلیم رحمانی ازہری، مولانا عبدالاحد رحمانی ازہری، ماسٹر مرشد صاحب اور متعدد دیگر معززین بھی شریک ہوئے اور سبھی نے طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ رحمانی اسکول آف ایکسیلنس کی یہ ایگزیبیشن بچوں کے سائنسی و تخلیقی شعور کو مہمیز دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔

 

اس موقع پر ججز کی حیثیت سے جناب وقار صاحب، جناب سرفراز صاحب اور جناب ضیاء الحق صاحب شریک رہے جنہوں نے نہایت انصاف پسندی اور باریک بینی سے تمام ماڈلز کا جائزہ لیا اور طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اسکول کے تمام اساتذہ کرام بالخصوص انتخاب سبحانی صاحب، امردیپ صاحب، توصیف صاحب، کوثر عالم صاحب، ضیاء الحق صاحب، لکچھ۔۔می صاحبہ، انامیکا صاحبہ،برکھا صاحبہ اور تنوپریا وغیرہ نے اپنی انتھک محنت، لگن اور بہترین تعاون کے ذریعے اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا

 

یہ دو روزہ سائنسی نمائش ہر سطح پر سراہا گیا اور اسے ادارے کی تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں کا ایک درخشندہ سنگ میل قرار دیا گیا۔

Comments are closed.