رسول اکرمؐ کی تعلیمات سماجی مسائل کا حل : پروفیسر شکیل احمد قاسمی

 

پٹنہ (پریس ریلیز) سرور کونین، رسول اکرم حضرت محمد ﷺ نے کتاب الہی کی ہر ہدایت کو عمل کے سانچے میں ڈھال کر انسانوں کے سامنے پیش کیا، اور راہِ حیات کو ایسا روشن و منور کر دیا کہ اس کی رات بھی روشن دن کے مانند بن گئی۔ اس لیے سیرت رسول، حیات طیبہ اور رسول اکرمؐ کی تعلیمات ہمارے سارے مسائل کا حل ہے۔

فاران فاؤنڈیشن انڈیا کے چیئرمین پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی پٹنہ نے اپنے بیان میں مذکورہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سماج طرح طرح کے مسائل سے دو چار ہے۔ لوگوں کی زندگی میں کرب، بے چینی پائی جاتی ہے، اخلاق و کردار میں گراوٹ آتی جا رہی ہے، اخلاقی قدریں پامال ہو رہی ہیں، لوگ سکون اور خوشگوار ماحول کے لیے ترس رہے ہیں، ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ سرور کونین رسول رحمتؐ کی سیرت و سنت اور تعلیمات کو موثر انداز میں سماج کے سامنے پیش کیا جائے۔ پورے اعتماد اور قوت کے ساتھ یہ کہا جائے کہ سارے مسائل کا حل اس میں موجود ہے، شرط یہ ہے کہ اس پر خلوص نیت کے ساتھ عمل کیا جائے۔ سیرت پر ہونے والے پروگرام کو بامقصد بنایا جائے اور محسن انسانیت سے دنیا کو واقف کرایا جائے۔

 

Comments are closed.