جالے نیوز: 11 گھنٹے بجلی سپلائی متاثر رہے گی، صارفین کو ضروری کام پہلے نمٹانے کی اپیل، ڈھڑھیا۔بیلواڑہ پنچایت میں پینے کے پانی کا بحران، چاپاکل پھر خشک
جالے (محمد رفیع ساگر) جالے نگر پنچایت واقع پاور سب اسٹیشن میں 2 ستمبر کو بجلی کی ترسیلی صلاحیت بڑھانے اور ضروری مرمت کا کام کیا جائے گا۔ اس دوران صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک بجلی سپلائی بند رہے گی۔ یہ اطلاع پیر کو جالے بجلی سپلائی برانچ کے جے ای کمار گورَو نے دی۔ انہوں نے تمام صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنے ضروری کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیں۔ مرمتی کام ختم ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
جالے (محمد رفیع ساگر) ڈھڑھیا۔بیلواڑہ پنچایت میں ایک بار پھر پینے کے پانی کی قلت گہری ہونے لگی ہے۔ بیشتر چاپاکلوں کا پانی نیچے چلا جانے سے خشک ہو گیا ہے، جس سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بیلواڑہ گاؤں کے رہائشی اور سابق ضلع پارشد دھیرج رائے نے پیر کو اس بابت آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈھڑھیا۔بیلواڑہ پنچایت سمیت آس پاس کے دیہات میں چاپاکل خشک ہو چکے ہیں اور نل جل اسکیم بھی بند ہے، لیکن محکمہ کی جانب سے اب تک اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔
Comments are closed.