میوات کے وسطی علاقہ بڑکلی چوک پرے مذبح مخالف تحریک کو تیز کرنے کے لیے میٹنگ کا انعقاد، قانونی اقدامات سمیت طویل مدت جدوجہد کے ٹھوس حکمت عملی تیار

 

نوح میوات (پریس ریلیز ) متحدہ میوات سنگھرش سمیتی کی طرف سے بڑکلی چوک، نگینہ، میں مذبح خانوں کے خلاف جاری جدوجہد کو تیز کرنے کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مذبحہ خانہ مہم سے وابستہ تمام سرگرم اراکین نے اس میٹینگ میں شرکت کی، جس میں باہمی مشاورت کے بعد آئندہ کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار کی گئی ۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ اجلاس میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری مذبح خانوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سنگھرش سمیتی کے میٹینگ میں موجود تمام اراکین نے محسوس کیا کہ پچھلے ایک مہینے میں سنگھرش سمیتی اپنی بات عوام الناس تک پہنچانے میں کامیاب رہی،

اور عام لوگوں کو مذبح خانوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں سمجھانے اور بتانے میں کامیاب رہی ہے۔ یہی کمیٹی اپنی بات قانون ساز اسمبلی سے لے کر اراکین پارلیمنٹ سمیت اعلیٰ سطح کے حکومت کے دیگر ارکان تک پہنچانے میں بھی کامیاب رہی،

غور طلب ہے کہ مذبح خانوں سے ہونے والے نقصانات اور تکلیف دہ حالات کو بننے سے روکنے کے لیے سنگھرش سمیتی نے جدوجہد کو مزید تیز تر کرنے کے لیے قانونی اقدامات اٹھانے سمیت ٹھوس حکمت عملی تیار کر دیگر متعلقہ امور بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اور قانونی اقدامات کے لیے بھی باہمی مشاورت سے ٹھوس حکمت عملی بنائی گئی!

 

اس کے علاوہ کمیٹی کے اراکین نے مذبح خانوں کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور بعض اہم تجاویز کے نکات پر تفصیلی گفتگو کر کچھ تجاویز کو عملی شکل دی گئی، جس میں مذبح خانوں سے متعلق مسائل کو اٹھا کر ان کے حل کے لیے آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں مستقبل قریب میں وزیر اعلیٰ ہریانہ سے ملاقات کر کے اس مسئلے کو براہ راست وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں لانے اور حل کی جانب ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

خاص طور پر متحدہ میوات سنگھرش سمیتی کی کمیٹی نے گذشتہ دنوں کچھ مذبح خانوں کا فیلڈ وزٹ کیا تھا۔ کمیٹی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اپنی تفصیلی رپورٹ کی ایک کاپی متحدہ میوات سنگھرش سمیتی کے ساتھ شیئر کرے تاکہ تمام متعلقہ فریق اصل صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔

آخر میں، میٹنگ کا اختتام اس قرار داد کے ساتھ ہوا کہ متحدہ میوات سنگھرش سمیتی ایک طویل عرصے تک پرامن، جمہوری اور موثر انداز میں "مذبح خانہ بھاگاؤ میوات بچاؤ تحریک چلائے گی۔

آج کی میٹینگ میں فجرو الدین بیسر۔ ماسٹر عبدالوہاب مولانا محمد صابر قاسمی، عزیز سرپنچ جلالپور۔ مبارک اٹیرنا، ڈاکٹر اشفاق۔ رشید وکیل۔ شاہ رخ راجاکا۔ شاہین شمس دھوج۔ مولانا عثمان چلی. یوسف جلال پور، وغیرہ شامل ریے.

Comments are closed.