ڈائل 112 میں غفلت برتنے پر اے ایس آئی اعجاز خاں معطل

 

جالے (محمد رفیع ساگر) بہیڑی تھانہ میں ڈائل 112 پر تعینات اے ایس آئی اعجاز خاں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان پر رات کی گشت کے دوران لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کیا گیا۔

 

21 اگست کی رات بینی پور کے ایس ڈی پی او آشوتوش کمار اچانک معائنہ پر نکلے تھے۔ اس دوران اعجاز خاں تھانہ احاطہ سے متصل بلاک بھون میں سوتے ہوئے پائے گئے۔ ڈائل 112 جیسی ہنگامی خدمت میں ڈیوٹی کے دوران ان کا یہ رویہ سنگین لاپرواہی مانا گیا۔

 

اس رپورٹ کو سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ جگوناتھ ریڈی جلاریڈی کو بھیجا گیا۔ جانچ رپورٹ کی بنیاد پر اعجاز خاں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری اثر سے معطل کر دیا گیا اور ان کا ہیڈکوارٹر تبدیل کرکے پولیس سینٹر دربھنگہ کر دیا گیا۔

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ جگوناتھ ریڈی جلاریڈی نے کہا کہ ڈائل 112 جیسی سروس عوام کی حفاظت اور فوری مدد سے جڑی ہوئی ہے، اس لیے اس میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو بھی پولیس اہلکار اپنے فرائض سے غافل پائے جائیں گے، ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Comments are closed.