برطانیہ کی قابض اسرائیل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
بصیرت نیوز ڈیسک
برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے قابض اسرائیل سے غزہ شہر میں جاری فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
ڈیوڈ لیمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مزید فوجی کارروائیاں انسانی بحران کو طول دیں گی اور اس کی شدت میں اضافہ کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں امدادی سامان کی آمد کو یقینی بنایا جائے اور بین الاقوامی اداروں کو اپنا کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
وزیر خارجہ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ برطانیہ کا فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا مقصد دو ریاستی حل کی حمایت کرنا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سنہ2023ء سے قابض اسرائیل غزہ میں اجتماعی نسل کشی کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس میں قتل، قحط، تباہی اور جبری بے دخلی شامل ہیں۔ عالمی اپیلوں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے احکامات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
اب تک اس نسل کشی میں دو لاکھ 23 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت معصوم بچوں اور عورتوں کی ہے۔ مزید یہ کہ 9 ہزار سے زائد شہری لاپتہ ہیں، لاکھوں افراد جبری طور پر بے گھر ہیں اور قحط نے درجنوں بچوں اور شہریوں کی جانیں لے لی ہیں۔
Comments are closed.