سیرت آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق 200سوال وجواب کا حسین گلدستہ

مفتی محمد جمال الدین قاسمی
خادم آل انڈیا ملی کونسل، پھلواری شریف، پٹنہ

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت جاننے سے پہلے جاننا ضروری ہے کہ سیرت کے معنی ہے: طریقہ کار، یا چلنے کی رفتار اور انداز۔سیرت النبی در اصل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مکمل احوال اور کردار کا بیان ہے، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسب وخاندان، پیدائش،بچپن،جوانی،بعثت،وحی،ہجرت،غزوات، سرایا،حجۃ الوداع،مکہ اور مدنی زندگی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق و عادات،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادات،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج واہل بیت،آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے حسن سلوک،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بچوں اور یتیموں کے ساتھ برتاؤ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وفود اور خطوط،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری ایام اور پیغام،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طعام و منام،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفقت ورحمت،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا امت کے لیے آخری نصیحتیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا صبر وشکر،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شجاعت و بہادری،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خواتین کے ساتھ برتاؤ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور بچوں کی تربیت،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عدالت و فیصلے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیشت،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارت وتعلقات،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری ووفات،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیا سی حکمت عملی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلیم وتربیت،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جہاد اور غزوات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام پہلوؤں کا ذکرہو، اسے  صحیح معنوں میں سیرت کہتے ہیں،آئیے اسی کے روشنی میں کچھ جانتے ہیں۔
آج بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے مسلم بچوں ں کی اچھی خاصی تعداد اب اسکول و کالج تعلیم حاصل کرنے جاتی ہے؛مگر انتہائی افسوس اور فکر کی بات ہے کہ اسکول و کالج میں رائج تعلیمی نظام کی وجہ سے ہمارے بچے اس ذات اقدس کی زندگی کے مختصر احوال سے بھی واقف نہیں ہوپاتے،جس کی زندگی کو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کی کامیابی کے لیے اسوہ بناکر پیش کیا ہے،جیسا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا:(ترجمہ)بے شک تمہارے لیے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی زندگی میں بہترین نمونہ (اسوہ) ہے۔(سورۃ الاحزاب، آیت نمبر: 21)
غرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا ایک ایک لمحہ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے آئیڈیل اور نمونہ ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے متعلق معلومات 200 سوال وجواب کی صورت میں اس امید کے ساتھ پیش کررہا ہوں کہ آپ خود بھی پڑھیں اور اپنے بچوں کو یہ سوال وجواب حفظ یاد کرائیں، ان شاء اللہ بڑا فائدہ ہوگا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک 63سال کی تھی،نبوت سے سرفراز کیے جانے کے بعد 23سالوں میں ایسا انقلاب آیا کہ آج بھی دنیا کے گوشے گوشے میں ہروقت،ہر لمحہ،ہر سکنڈ،اللہ تعالیٰ کے ایک ہونے کی شہادت کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے کی گواہی دی جاتی ہے اور یہ سلسلہ ان شاء اللہ قیامت تک جاری رہے گا۔سوال وجواب کا مجموعہ درج ذیل ہے:
سوال نمبر 1: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب نامہ کیا ہے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب نامہ یہ ہے: محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔
سوال نمبر 2: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک کیا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک محمد صلی اللہ علیہ وسلم تھا۔
سوال نمبر 3: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت کیا تھی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت ابو القاسم تھی۔
سوال نمبر 4: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے القاب کیا تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے القاب صادق اور امین تھے۔
سوال نمبر 5: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب کس نبی تک پہنچتا ہے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب حضرت اسماعیل علیہ السلام تک پہنچتا ہے۔
سوال نمبر 6: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کا نام کیا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کا نام عبد اللہ بن عبد المطلب تھا۔
سوال نمبر 7: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا نام کیا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا نام آمنہ بنت وہب تھا۔
سوال نمبر 8: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا کا نام کیا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا کا نام عبد المطلب تھا۔
سوال نمبر 9: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کون کون تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابو طالب، حمزہ، عباس اور ابولہب وغیرہ تھے۔
سوال نمبر 10: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق کس قبیلے سے تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق قریش کے قبیلے سے تھا۔
سوال نمبر 11: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کا نام کیا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کا نام بنو ہاشم تھا۔
سوال نمبر 12: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پردادا کا نام کیا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پردادا کا نام ہاشم تھا۔
سوال نمبر 13: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی والدہ کون تھیں؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی والدہ حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا تھیں۔
سوال نمبر 14: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رضاعی والد کا نام کیا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رضاعی والد کا نام حارث بن عبد العزیٰ تھا۔
سوال نمبر 15: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی بہن کا کیا نام تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی بہن کا نام شیما تھا۔
سوال نمبر 16: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا کس خدمت کے ذمہ دار تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا حاجیوں کو پانی پلانے (سقایۃ الحاج) کے ذمہ دار تھے۔
سوال نمبر 17: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بچپن میں کون سا لقب دیا گیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بچپن میں صادق و امین کا لقب دیا گیا۔
سوال نمبر 18: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کا مکہ میں کیا مقام تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کا مکہ میں عزت، سرداری اور بیت اللہ کی خدمت کا مقام تھا۔
سوال نمبر 19: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سید ولد آدم کیوں کہلائے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سید ولد آدم اس لیے کہلائے؛کیو نکہ تمام انسانوں میں سب سے افضل آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
سوال نمبر 20: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کب ہوئی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت 12 ربیع الاول عام الفیل (571ء) کو ہوئی۔
سوال نمبر 21: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کہاں ہوئی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مکہ مکرمہ میں ہوئی۔
سوال نمبر 22: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ولادت کے وقت آپ کے والد زندہ تھے یا نہیں؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ولادت کے وقت آپ کے  والد وفات پا چکے تھے۔
سوال نمبر 23: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کی وفات کب ہوئی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کی وفات اس وقت ہوئی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم چھ برس کے تھے۔
سوال نمبر 24: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو والدہ کی وفات کے بعد کس نے  پرورش کی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ وفات کے بعد آپ کی  پرورش دادا عبد المطلب نے کی۔
سوال نمبر 25: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دادا  کے وفات کے بعد پرورش کس نے کی؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پرورش چچا ابو طالب نے کی۔
سوال نمبر26 :آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بچپن میں کون سا مشہور واقعہ پیش آیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بچپن میں شق صدر (دل کی صفائی) کا واقعہ پیش آیا۔
سوال نمبر 27:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بچپن میں کہاں بھیجا گیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بچپن میں بنو سعد کے قبیلے میں بھیجا گیا۔
سوال نمبر 28: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بچپن میں کون سی صفت نمایاں تھی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بچپن میں سچائی اور امانت کی صفت نمایاں تھی۔
سوال نمبر 29: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کن کھیلوں میں حصہ نہیں لیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فضول اور لغو کھیلوں میں حصہ نہیں لیا۔
سوال نمبر 30: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچپن میں کس کے ساتھ سفر کیا؟
جواب:  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچپن میں چچا ابو طالب کے ساتھ سفر کیا۔
سوال نمبر 31:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں کا سفر کیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ملک شام کا سفر کیا۔
سوال نمبر 32: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سفر میں کون سا راہب ملا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سفر میں بحیرا نامی راہب ملا۔
سوال نمبر 33: آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں راہب نے کیا  علامات دیکھیں؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں راہب نے نبوت کی علامات دیکھیں۔
سوال نمبر 34: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس عمر میں بکریاں چرائیں؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچپن اور لڑکپن میں بکریاں چرائیں۔
سوال نمبر 35: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت بچپن سے کس طرف مائل تھی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت بچپن سے حق اور پاکیزگی کی طرف مائل تھی۔
سوال نمبر 36: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن سب سے بڑا سہارا کون تھے؟
جواب:  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن سب سے بڑا سہارا چچا ابو طالب تھے۔
سوال نمبر 37:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جوانی میں کون سا پیشہ اختیار کیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جوانی میں بکریاں چرانا اور تجارت کا پیشہ اختیار کیا۔
سوال نمبر38:آپ صلی اللہ علیہ وسلم تجارت میں کس چیز کی وجہ سے مشہور ہوئے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تجارت میں سچائی اور دیانت داری کی وجہ سے مشہور ہوئے۔
سوال نمبر 39: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس خاتون کے مال سے تجارت کی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے مال سے تجارت کی۔
سوال نمبر 40: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجارت کے دوران حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے کیا دیکھا؟
جواب: تجارت کے دوران حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امانت داری دیکھی۔
سوال نمبر 41: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی عمر میں نکاح کیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے 25 برس کی عمر میں نکاح کیا۔
سوال نمبر 42: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی بیوی کون تھیں؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی بیوی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا تھیں۔
سوال نمبر 43: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کتنی بیٹیاں اور بیٹے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چار بیٹیاں اور دو بیٹے تھے۔
سوال نمبر 44: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے بیٹیوں کے نام کیا تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹوں کے نام قاسم اور عبد اللہ (طاہر و طیب بھی کہلاتے ہیں) اور بیٹیوں کے نام زینب، رقیہ، ام کلثوم اور فاطمہ رضی اللہ عنہن تھے۔
سوال نمبر 45: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نوجوانی میں کون سا لقب ملا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نوجوانی میں صادق و امین کا لقب ملا آپ صلی اللہ علیہ وسلم  قریش کی سچائی پر کس طرح اعتماد کرتے تھے؟
جواب: قریش آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی پر اس طرح اعتماد کرتے تھے کہ اپنی امانتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رکھتے تھے۔
سوال نمبر 46: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس جھگڑے میں حکم بنایا گیا؟
جواب:  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجر اسود رکھنے کے معاملے میں حکم بنایا گیا۔
سوال نمبر 47: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود کیسے رکھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود ایک چادر میں رکھ کر سب سرداروں کو شریک کیا۔
سوال نمبر 48: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نوجوانی میں کون سی خصوصیات نمایاں تھیں؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نوجوانی میں دیانت، عفت اور شرافت جیسی خصوصیات نمایاں تھیں۔
سوال نمبر 49: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی شراب پی؟
جواب: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی شراب نہیں پی۔
سوال نمبر 50: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی برائی میں حصہ لیا؟
جواب:  آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی برائی میں حصہ نہیں لیا۔
سوال نمبر 51: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کیسی تھی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت سب سے زیادہ پاکیزہ تھی۔
سوال نمبر 52: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجارت کہاں کہاں کی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شام اور یمن میں تجارت کی۔
سوال نمبر 53: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تجارت کیسی تھی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تجارت کامیاب اور بابرکت تھی۔
سوال نمبر 54: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شہرت کس لقب سے تھی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شہرت الامین کے لقب سے تھی۔
سوال نمبر 55:  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش کیوں پسند کرتے تھے؟
جواب:  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش آپ  کی سچائی اور امانت داری کی وجہ سے پسند کرتے تھے۔
سوال نمبر 56: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت کب ملی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت اس وقت ملی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 40 سال تھی۔
سوال نمبر 57: آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھلی وحی کہاں نازل ہوئی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم پرپہلی وحی غار حرا میں نازل ہوئی۔
سوال نمبر 58:  آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی کون سی آیت نازل ہوء؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی سورہ العلق کی پہلی آیت:اقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ  تھی۔
سوال نمبر 59: آپ صلی اللہ علیہ وسلم  پہلی دعوت کس کو دیے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم  پہلی دعوت قریبی رشتہ داروں اور خاندان کو دیے
سوال نمبر 60 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش نے کس چیز کی پیشکش کی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش نے مال، سرداری اور بادشاہت کی پیشکش کی
سوال نمبر 61:  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طائف والوں نے کیا کیا؟
جواب: طائف والوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طائف والوں نے  پتھر مارے اور آپ کو شہر سے نکال دیا۔
سوال نمبر 62: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کہاں کی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ ہجرت کی۔
سوال نمبر 63: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت کے وقت کون تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہجرت کے وقت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے۔
سوال نمبر 64: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غار میں کتنے دن قیام کیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غار میں تین دن قیام کیا۔
سوال نمبر 65:  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ کے لوگ کس لقب سے یاد کرتے تھے؟
جواب: مدینہ کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ کے لوگ نبی رحمت کے لقب سے یاد کرتے تھے۔
سوال نمبر 67: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو احد میں  کیا زخم لگا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کا احد میں چہرہ زخمی ہوا اور دانت مبارک شہید ہو?
سوال نمبر 68: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے لوگوں کو کیا کہا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے لوگوں سے فرمایا: جاو?، تم سب آزاد ہو۔ آج تم پر کوئی گرفت نہیں۔
سوال نمبر 69: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اخلاقی صفت قرآن میں کیسے بیان ہوئی؟
جواب:  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرآن مجید میں اخلاقی صفت یوں بیان ہوئی ہے: وَإِنَّکَ لَعَلَی خُلُقٍ عَظِیمٍ(اور بے شک آپ اخلاق کے بہت بڑے مرتبے پر فائز ہیں)۔ (سورۃ القلم:4)
سوال نمبر 70: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاج کیسا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاج نرمی اور رحمت سے بھرپور تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہایت شریف، بااخلاق اور ملنسار تھے۔
سوال نمبر 71: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خادموں سے کیسا سلوک کیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خادموں کے ساتھ نہایت ہی اعلیٰ سلوک فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی کسی خادم کو برا بھلا نہیں کہا اور نہ ہی کبھی مارا۔
سوال نمبر 72: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے کیسے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے نہایت سادہ، صاف ستھرے اور عام دستیاب قسم کے ہوتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تکبر اور نمود و نمائش سے دور تھے۔
سوال نمبر 73: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے میں کیا پسند کرتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے میں کوئی خاص چیز پسند نہیں فرماتے تھے بلکہ جو کچھ بھی میسر ہوتا، اسے بغیر کسی تکلف کے نوش فرما لیتے تھے۔
سوال نمبر 74: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے پسندیدہ کھانا کیا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے پسندیدہ کھانا شوربہ اور کدو تھا۔
سوال نمبر 75: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے سوتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم دائیں کروٹ لیٹ کر سوتے تھے۔
سوال نمبر 76: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر کیسا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر نہایت سادہ تھا جو کھجور کی چھال سے بنا ہوا تھا۔
سوال نمبر 77: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق دشمنوں کے ساتھ کیسا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم دشمنوں کے ساتھ بھی نہایت درگزر اور معافی کا رویہ اختیار فرماتے تھے۔ فتح مکہ کے موقع پر عام معافی اس کی بہترین مثال ہے۔
سوال نمبر 78: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی انتقام لیا؟
جواب: ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ذاتی طور پر انتقام نہیں لیا، سوائے اس کے جب اللہ کے دین کی حرمت کو پامال کیا گیا ہو۔
سوال نمبر 79: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا نور کیسا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور سے ہمیشہ ایسی روشنی اور تابانی پھوٹتی تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جمال و کمال کی غماز تھی۔
سوال نمبر 80: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسکراہٹ کیسی تھی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسکراہٹ نہایت حسین، دلکش اور مبارک تھی جو دیکھنے والوں کے دلوں کو مسرت سے بھر دیتی تھی۔
سوال نمبر 81: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس سے سب سے زیادہ محبت کرتے تھے؟
جواب:  آپ صلی اللہ علیہ وسلم ازواج مطہرات میں سے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سب سے زیادہ محبت فرماتے تھے۔
سوال نمبر 82: آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں سے کیسا سلوک کرتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے ساتھ نہایت پیار، شفقت اور نرمی کا سلوک فرماتے تھے۔ ان سے کھیلتے، انہیں گود میں لیتے اور ان کے حقوق کا خاص خیال رکھتے۔
سوال نمبر 83: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یتیموں سے کیسا سلوک کیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم یتیموں کے ساتھ نہایت مہربانی اور شفقت کا برتاو? فرماتے، ان کے درد کو سمجھتے اور ان کی کفالت کی خاص تاکید فرماتے تھے۔
سوال نمبر 84: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کا سب سے بڑا پہلو کیا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کا سب سے بڑا پہلو عفو و درگزر، صبر و تحمل اور رحمت للعالمین ہونا تھا۔
سوال نمبر 85: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو کیسی تھی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو نہایت واضح، مختصر، بامقصد اور موثر ہوتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سچ بولتے اور ہر بات
سوال نمبر 86: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو کیسی تھی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو نہایت واضح، مختصر، بامقصد اور موثر ہوتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سچ بولتے اور ہر بات وزن سے فرماتے۔
سوال نمبر 87: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھنے والے کیا محسوس کرتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھنے والے ہمیشہ بے پایاں سکون، اطمینان، محبت اور عظمت محسوس کرتے تھے۔
سوال نمبر 88: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کی گواہی کس نے دی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق عظیمہ کی گواہی نہ صرف دوستوں بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سخت ترین دشمنوں نے بھی دی۔
سوال نمبر 89: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے حج کیے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی میں صرف ایک حج فرمایا اور وہ حجۃ الوداع ہی تھا۔
سوال نمبر 90:آپ صلی اللہ علیہ کے ساتھ حجۃ الوداع کے موقع پر کتنے صحابہ  تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع حجۃ الوداع کے موقع پر ایک لاکھ سے زائد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ساتھ تھے۔
سوال نمبر 91: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں خطبہ دیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میدان عرفات میں عرفات کے دن تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا۔
سوال نمبر 92: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ حجۃ الوداع میں سب سے اہم پیغام کیا تھا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ حجۃ الوداع میں سب سے اہم پیغام تقویٰ اختیار کرنے، انسانوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ، اور تمام انسانوں کی بنیادی مساوات کا تھا۔
سوال نمبر 93: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس چیز کو اپنے بعد چھوڑا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد امت کے لیے قرآن مجید اور اپنی سنت کو چھوڑا اور فرمایا کہ ان دونوں پر کاربند رہنے والا ہرگز گمراہ نہیں ہوگا۔
سوال نمبر 94: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے بارے میں فرمایا کہ ان کے ساتھ بھلائی اور احسان کا معاملہ کرو، کیونکہ وہ تمہاری مددگار اور معاون ہیں۔
سوال نمبر 95: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خون، مال اور عزت کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا خون، تمہارا مال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے پر اس طرح حرام ہیں جیسے تمہارے اس دن (یوم عرفہ) کی حرمت، تمہارے اس شہر (مکہ) کی حرمت اور تمہارے اس مہینے (ذی الحجہ) کی حرمت۔
سوال نمبر 96: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو کس بات کی تاکید کی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو قرآن مجید اور اپنی سنت کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کی تاکید فرمائی۔
سوال نمبر 97: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے پیغام پہنچا دیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ کے آخر میں یہ فرمایا اور حاضرین نے یک زبان ہو کر جواب دیا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہنچا دیا۔
سوال نمبر 98: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کس کو گواہ بنایا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کو گواہ بناتے ہوئے فرمایا: اللہ گواہ رہے، میں نے پہنچا دیا۔
سوال نمبر 99: آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع میں کتنے دن قیام کیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع میں تقریباً دس دن قیام فرمایا۔
سوال نمبر 100:آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع میں قربانی کی کتنی اونٹنیاں کیں؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود تریسٹھ (63) اونٹنیوں کی قربانی کی۔
سوال نمبر 101:آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع کے بعد اکہاں گئے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع ادا فرما کر  مدینہ منورہ واپس تشریف لے آئے۔
سوال نمبر 102: آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع کے بعد  کتنے دن زندہ رہے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع کے بعد تقریباً اکیاسی (81) دن زندہ رہے۔
سوال نمبر 103: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس بیماری نے آ لیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار اور شدید سردرد کی بیماری نے آ لیا۔
سوال نمبر 104: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیماری کے دوران کس کے گھر قیام کیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیماری کے دوران اپنی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حجرہ مبارک میں قیام فرمایا۔
سوال نمبر 105:آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری ایام میں کس کو نماز پڑھانے کا حکم دیا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری ایام میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو نماز پڑھانے کا حکم فرمایا۔
سوال نمبر 106: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی وصیت کیا کی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی وصیت نماز کی پابندی اور غلاموں اور زیردست لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے متعلق تھی۔
سوال نمبر 107:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت عمر کتنی تھی؟
جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات کے وقت عمر مبارک تریسٹھ (63) سال تھی۔
سوال نمبر108:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کب ہوئی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات بارہ ربیع الاول گیارہ ہجری کو ہوئی۔
سوال نمبر 109: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وفات کے وقت سر مبارک کہاں تھا؟
جواب:  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وفات کے وقت سر مبارک حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی گود میں تھا۔
سوال نمبر 110: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وفات کے وقت لبوں مبارک پر کیا تھا؟
جواب:  آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وفات کے وقت لبوں مبارک پر یہ کلمات تھے:بَلِ الرَّفِیقُ الْاَعْلَی(بلکہ سب سے بلند مرتبہ ساتھی (یعنی اللہ) کے ساتھ ملاقات ہوگی)۔
سوال نمبر 111: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہاں دفن کیا گیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی جگہ دفن کیا گیا جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرہ مبارک میں۔
سوال نمبر 112: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کس دن ہوئی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پیر کے دن ہوئی۔
سوال نمبر 113: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت مدینہ کی فضا کیسی تھی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت پورے مدینہ منورہ کی فضا گہرے غم اور رونے کی آوازوں سے بھر گئی تھی، گویا ہر شخص بے چین اور سوگوار تھا۔
سوال نمبر 114: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ کس عبادت کو پسند کرتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ نماز کو پسند فرماتے تھے اور اسے قرۃ عینی(میری آنکھوں کی ٹھنڈک) قرار دیتے تھے۔
سوال نمبر 115: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی نماز کتنی پڑھتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں آٹھ رکعت تہجد پڑھتے تھے اور اس کے بعد تین رکعت وتر ادا فرماتے تھے۔
سوال نمبر 116: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رمضان المبارک میں عبادت کیسی تھی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رمضان المبارک میں عبادت عام دنوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہو جاتی تھی، خاص طور پر آخری عشرہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف فرماتے اور پوری رات عبادت میں گزارتے۔
سوال نمبر 117: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام اللیل کیسا ہوتا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قیام اللیل نہایت ہی عاجزی، خشوع و خضوع، لمبے قیام اور خوبصورت آواز میں طویل قرائت کے ساتھ ہوتا تھا۔
سوال نمبر 118: آپ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کتنی مدت میں ختم کرتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی تلاوت مختلف رفتار سے فرماتے، کبھی سات دن میں اور کبھی ایک مہینے میں ختم فرماتے تھے۔
سوال نمبر 119: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ کس وقت دعا کرتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ رات کے آخری پہر (سحر کے وقت) دعا مانگا کرتے تھے، کیونکہ یہ دعا کی قبولیت کا خاص وقت ہے۔
سوال نمبر 120: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا روزے کے بارے میں کیا معمول تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ماہِ شعبان میں کثرت سے روزے رکھتے تھے۔ ہر ماہ ایام بیض (قمری مہینے کی 13, 14, 15 تاریخوں) کے روزے رکھتے اور ہر پیر اور جمعرات کو بھی روزہ رکھنے کا معمول تھا۔
سوال نمبر 121: آپ صلی اللہ علیہ وسلم بستر پر سونے سے پہلے کیا دعا پڑھتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے تھے  اللّٰہُمَّ باسمک اَمُوْتُ کی وَاَحْیَا۔
سوال نمبر 122: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جاگنے بعد کیا دعا پڑھتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے: الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَإِلَیْہِ النُّشُوْرُ۔
سوال نمبر 123: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کے وقت کیا دعا پڑھتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے بِسْمِ اللّٰہِ۔
سوال نمبر 124: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کے بعد کیا دعا پڑھتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے: الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔
سوال نمبر 125:آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانی پینے کے بعد کیا پڑھتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم الْحَمْدُ لِلّٰہِ پڑھتے تھے
سوال نمبر 126: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نئے کپڑے پہنتے وقت کیا دعا پڑھتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے تھے :الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ہٰذَا (الثَّوْبَ) وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ۔
سوال نمبر 127: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی مصیبت کے وقت کیا دعا کرتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے تھے: إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، اَللّٰہُمَّ اْجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاَخْلِفْ لِیْ خَیْرًا مِنْہَا۔
سوال نمبر 128:آپ صلی اللہ علیہ وسلم بارش کے وقت کیا دعا کرتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے تھے: اللّٰہُمَّ صَیِّبًا نَافِعًا۔
سوال نمبر 129:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نیدعا کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ۔
سوال نمبر 130: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی زوجہ کون تھیں؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کی پھلی زوجہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا۔
سوال نمبر 131: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کتنی ازواج تھیں؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گیارہ (نو ازواج آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت تھیں)۔
سوال نمبر 132: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ کس زوجہ سے محبت کرتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے
سوال نمبر 133: آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:: فَضْلُ عَائِشَۃَ عَلَی النِّسَاءِ کَفَضْلِ الثَّرِیْدِ عَلَی سَائِرِ الطَّعَامِ۔
سوال نمبر 134:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیاں کتنی تھیں؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چار بیٹیاں تھیں
سوال نمبر 135:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹیوں کے نام کیا تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹیوں کے نام،زینب رضی اللہ عنہا، رقیہ رضی اللہ عنہا، ام کلثوم رضی اللہ عنہا، فاطمہ رضی اللہ عنہا۔
سوال نمبر 136: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے کتنے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تین (قاسم رضی اللہ عنہ، طیب رضی اللہ عنہ، طاہر رضی اللہ عنہ، ابراہیم رضی اللہ عنہ)۔
سوال نمبر 138:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سب بیٹے کس عمر میں وفات پا گئے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سب بیٹے بچپن میں وفات پاگئے
سوال نمبر 139: آپ صلی اللہ علیہ وسلم عشرہ مبشرہ کسے کسے کہے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے دس صحابہ کوجنت کی بشارت دی۔
سوال نمبر 140: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مکہ کو فتح کے بعد کیا کہا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اِذْھَبُوْا فَاَنْتُمُ الطُّلَقَاءُ(جاو، تم سب آزاد ہو)۔
سوال نمبر 141: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اہل کتاب سے مناظرے میں کس چیز پر زور دیا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم توحید اور ایک اللہ کی عبادت پر۔
سوال نمبر 142: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منافقین کے ساتھ رویہ کیسا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا منافقین کے ساتھ نرمی اور حکمت سے۔
سوال نمبر 143: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں کے ساتھ سب سے بڑا وصف کیا تھا؟
جواب :آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں کے ساتھ سب سے بڑا وصف عدل و انصاف اورحسنِ سلوک تھا۔
سوال نمبر 144: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صلح حدیبیہ میں صلح کیوں قبول کی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لیے صلح کی؛ تاکہ اسلام کا پیغام امن کے ساتھ پھیلے۔
سوال نمبر 145: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں کتنے غزوات ہوئے؟
جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں 27غزوات ہوئے
سوال نمبر 146:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر میں مسلمانوں کی تعداد کتنی تھی؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزو? بدر میں مسلمانوں کی تعداد تھیں 313
سوال نمبر 147: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو احد میں کیا زخم آیا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک زخمی ہوا اور دندان مبارک شہید ہوئے۔
سوال نمبر 148:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ کیا ہے؟
جواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ قرآن مجید ہے
سوال نمبر 149: آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے زخموں پر کس طرح دم فرمایا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا لعاب دہن لگا کر۔
سوال نمبر 150: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں سے بارش آتی اور رکتی تھی۔
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک معجزہ تھاکے بارش آتی اور رکتی
سوال نمبر 151: آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں سے کیسا برتاؤ کرتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں سے شفقت اور محبت سے۔
سوال نمبر 152: آپ صلی اللہ علیہ وسلم حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے ساتھ کیا کرتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کاندھے پر بٹھاتے اور پیار کرتے۔
سوال نمبر 153: آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کو دیکھ کر کیا کرتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام کرتے اور کھیل میں شریک ہو جاتے۔
سوال نمبر 154:آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کو دعا دیتے وقت کیا فرماتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا دیتے:اللّٰہُمَّ بَارِکْ فِیہِ (اے اللہ! اس میں برکت دے)۔
سوال نمبر 155: آپ صلی اللہ علیہ وسلم یتیموں کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں قریب قریب ہوں گے۔(بخاری)
سوال نمبر 156: آپ صلی اللہ علیہ وسلم یتیم بچوں کو کس طرح نوازتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سر پر ہاتھ پھیرتے اور ان کی دلجوئی کرتے۔
سوال نمبر 157: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے بادشاہوں کو خط بھیجے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تقریباً آٹھ بادشاہوں اور حکمرانوں کو۔
سوال نمبر 158: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کب ہوئی؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات 12 ربیع الاول 11 ہجری۔
سوال نمبر 159: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر وفات کے وقت کتنی تھی؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر اس وقت تریسٹھ سال۔
سوال نمبر 160: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہاں دفن کیا گیا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ منورہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں۔
سوال نمبر 161: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے کس لقب سے نوازا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے خُلق عظیم(القلم: 4)۔
سوال نمبر 162: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے نمایاں صفت کیا تھی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی وامانت داری ؎
سوال نمبر 163: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حال غصے کے وقت کیسا ہوتا تھا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ سرخ ہو جاتا؛ مگر قابو رکھتے۔
سوال نمبر 164:آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتقام کے موقع پر کیا کرتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتقام کے وقت معاف کر دیتے۔
سوال نمبر 165: آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں کس طرح بیٹھتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم سادگی سے، جیسے عام لوگ بیٹھتے ہیں
سوال نمبر 166: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کے ساتھ بات کرتے وقت کیا کرتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم  اس کی طرف پورا رخ کرکے بات کرتے۔
سوال نمبر 167: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے زیادہ پسندیدہ کھانا کون سا تھا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ کھانا گوشت اور کدو
سوال نمبر 168: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کومشروبات میں کیا پسند تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹھنڈا پانی اور دودھ۔
سوال نمبر 169: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس ہاتھ سے کھاتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم دائیں ہاتھ سے کھا تے تھے
سوال نمبر 170: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کے بعد کیا پڑھتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کے بعد: الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ پڑھتے تھے
سوال نمبر 171:آپ صلی اللہ علیہ وسلم دسترخوان پر کس طرح بیٹھتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹخنے کھڑے کر کے زمین پر بیٹھتے تھے
سوال نمبر 172: آپ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ کھاتے تھے یا کم؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ اعتدال سے، اکثر ایک وقت کا کھانا۔
سوال نمبر 173: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ کس کے ساتھ کھاتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہل خانہ کے ساتھ
سوال نمبر 174: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ رنگ کون سا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ رنگ سفید تھا
سوال نمبر 175: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ اور عید ین پر کیا پہنتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ اور عیدین پر بہترین کپڑے۔
سوال نمبر 176:آپ صلی اللہ علیہ وسلم پگڑی کس رنگ کی باندھتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر سیاہ اور سفید پگڑی باندھتے تھے
سوال نمبر 177: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جوتے کس طرح کے پہنتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جوتے چمڑے کے، دو پٹے والے۔
سوال نمبر 178: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشبو کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خوشبو مجھ پر محبوب کی گئی ہے۔
سوال نمبر 179: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے داڑھی کے بارے میں کیا حکم دیا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم داڑھی بڑھانے اور مونچھیں کم کرنے کا حکم دیا
سوال نمبر 180: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کس طرح کے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال گھنگریالے اور کندھوں تک آتے۔
سوال نمبر 181: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوقرآن نے کس لقب سے یاد کیا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن نے رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْنَ کہا
سوال نمبر 182: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جانوروں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم جانوروں پررحم کرتے اور ظلم سے منع کرتے۔
سوال نمبر 183:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی کو بھوکا دیکھ کر کیا کرتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا حصہ دے دیتے تھے
سوال نمبر 184: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاغلاموں کے ساتھ رویہ کیسا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں بھائی کی طرح رکھتے۔
سوال نمبر 185: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کے لیے سب سے اہم نصیحت کیا کی؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز قائم کرو۔
سوال نمبر 186: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن  کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قرآن کریم کو  مضبوطی سے تھامے رہو۔
سوال نمبر 187: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری مرض میں بار بار کس چیز کی تلقین کی؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے نماز اور حقوق العبادکی تلقین کی
سوال نمبر 188: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا پیغام کیا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام توحید، اطاعتِ رسول، اور اخلاق۔
سوال نمبر 189: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے پسندیدہ کھجور روزے میں کون سی تھی؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ کھجور عجوہ
سوال نمبر 190: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کہاں کرتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف مسجد نبوی میں فرماتے
سوال نمبر 191: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری آنکھوں کی ٹھنڈک کس میں رکھی گئی ہے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے
سوال نمبر 192: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے بہادر کیسے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ جنگ کے وقت سب سے آگے رہ کر لڑتے تھے
سوال نمبر 193: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خندق کھودنے میں حصہ لیا؟
جواب:، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی صحابہ کرام کے ساتھ مل کر خندق کھودی
سوال نمبر 194: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا ہتھیار کیا تھا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا ہتھیار دعا اور اللہ پر بھروسہ
سوال نمبر 194: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے ساتھ رویہ کیسا تھا؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ازواج کے ساتھ محبت اور عدل کا رویہ تھا۔
سوال نمبر 195: آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھرکے کام میں کیا کرتے تھے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود سے کپڑے سی لیتے تھے،  اور برتن بھی دھولیتے تھے۔
سوال نمبر 196: آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کو سب سے پہلی تعلیم کیا دیتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے بچوں کو کلمہ توحید کی تعلیم دیتے تھے۔
سوال نمبر 197: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کا حکم بچوں کو کس عمر میں دیتے تھے؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کو نماز کا حکم سات سال کی عمر میں دیتے تھے
سوال نمبر 198: آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت انس رضی اللہ عنہ کودس سال میں کبھی کیا نہیں کہا؟
جواب:آپ صلی  اللہ علیہ وسلم نے کبھی نہیں ڈانٹا یاکیوں ایسا کیا، جیسے الفاظ نہیں کہے۔
سوال نمبر 199:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کیسے تسلی دی؟
جواب: حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا تسلی دیتے ہوئے کہا: آپ یتیموں کی مدد کرتے ہیں، صلہ رحمی کرتے ہیں، اللہ آپ کو ضائع نہیں کرے گا۔
سوال نمبر200:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج میں اللہ کی طرف سے کیا تحفہ ملا؟
جواب:آپ صلی اللہ علیہ وسلم معراج میں پانچ وقف کی فرض نمازیں تحفیں میں ملیں۔

Comments are closed.