برہم پور میں این ڈی اے کارکنان کانفرنس آج، تیاریاں مکمل

 

جالے(محمد رفیع ساگر) مقامی بلاک کےبرہم پور کے ٹھاکر بندیشور شرما پلس ٹو ہائی اسکول کے احاطے میں 7 ستمبر کو ہونے والی این ڈی اے کارکنان کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ علاقائی رکن اسمبلی و شہری ترقی و مکانات کے وزیر جیویش کمار نے ہفتہ کے روز جے ڈی یو کے ضلعی صدر اشور منڈل، بی جے پی کے ضلعی صدر آدتیہ نارائن چودھری منا سمیت این ڈی اے کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

 

وزیر جیویش کمار نے کہا کہ این ڈی اے کانفرنس میں جالے اسمبلی حلقہ کے تمام عہدیداران اور کارکن شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو صبح ساڑھے دس بجے سے شروع ہونے والی اس کانفرنس میں بی جے پی کے صوبائی صدر دلیپ کمار جیسوال، سابق مرکزی وزیر اشونی چوبے، سابق وزیر لکشمیشور رائے، سابق وزیر رنجو گیتا، آر ایل ایم کے صوبائی صدر مدن چودھری، ایل جے پی (آر ایل) کے سنجے پاسوان اور ہم پارٹی سے اسمیتا شرما سمیت کئی دیگر قائدین بھی شریک ہوں گے۔

Comments are closed.