مدرسہ عربیہ مدینۃ العلوم محلہ نور گنج پکھرایاں کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد
پکھرایاں (پریس نیوز) جس میں حضرت مولانا مفتی محمد شاہد صاحب قاسمی نے سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے ارشاد فرمایا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم دونوں جہان کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے انسانوں کے لیے بھی رحمت جناتوں کے لیے بھی رحمت وہ مخلوق جو اللہ سے دور تھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ہدایت کا راستہ بتلایا اور سیدھے راستے پر لانے کی کوشش کی انہی میں سے کچھ لوگ ایسے تیار ہوئے جن کو صحابہ جیسی مقدس جماعت کہا جاتا ہے اللہ تبارک و تعالی نے کلام پاک میں ان کے لیے ارشاد فرمایا کہ وہ اللہ سے راضی ہو گئے اور اللہ ان سے راضی ہو گیا حضرت مولانا مبین احمد صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں امت مسلمہ کو بدعت و رسومات سے بچتے ہوئے سنت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی نصیحت کی پروگرام کے مہمان خصوصی خطیب العصر جناب حضرت مولانا محمد نعمت اللہ صاحب قاسمی نے اپنے خطاب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے اوپر مفصل روشنی ڈالی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تبارک و تعالی نے مکۃ المکرمہ میں پیدا فرما کر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اللہ کے نبی کی رحمت سے پوری دنیا کے انسان فیضیاب ہوں مکتہ المکرمہ پوری دنیا کا سینٹر ہے اس لیے اللہ تبارک و تعالی نے نبی کریم جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ میں پیدا فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ ایک خدا کی عبادت کرنے والے بن جاؤ ایک خدا کے سامنے سر کو جھکانے والے بن جاؤ تمہاری دنیا بھی کامیاب ہو جائے گی اور آخرت بھی کامیاب ہو جائے گی نیز مولانا نے امت مسلمہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اپنے آپ کو گناہوں سے باز رکھے اور انہوں نے یہ حدیث ارشاد فرمائی کہ جس شخص نے اپنی زبان اور شرمگاہ کی حفاظت کر لی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو جنت میں لے جانے کی گارنٹی لیتے ہیں اور اپنے نفس کو کنٹرول کرنے کی تاکید کی انہوں نے امت مسلمہ کو یہ پیغام دیا کہ اپنے گھروں میں جھنڈیاں لگانے کے بجائے اپنی زندگی کے شب و روز کو نبی کریم جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق گزارے پروگرام کی شروعات مولانا عبدالواجد صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت پاک کا نظرانہ مولوی محمد ثانی سلمہ ہوں حافظ محمد شان سلمہ نے نعت پاک کا نظرانہ پیش کیا پروگرام کی صدارت حضرت مولانا عبدالماجد صاحب قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ مدینتہ العلوم پکھرایاں و صدر جمعت علماء کانپور دیہات نے کی مولانا محمد فضل رب صاحب قاسمی نے پروگرام کی نظامت کو بحسن و خوبی انجام دی علاقے کے معزز شخصیت یہ پروگرام میں شرکت فرمائی جس میں مولانا محمد خالد صاحب قاسمی حافظ سیف الاسلام مدنی حافظ محمد احسان الحق مولانا عبدالواجد صاحب قاسمی حافظ محمد زاہد مولانا مبین صاحب قاسمی مولانا عبدالماجد قاسمی اور دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی.
Comments are closed.