پنجاب سیلاب زدگان کے تعاون کے سلسلے میں ملت کا جذبہ قابل تحسین:مولانامحمدمسلم قاسمی
ملک میں امن و امان اور ترقی کے لیے فرقہ پرستوں پر لگام لگانا ضروری مفتی عبدالرازق مظاہری
نئی دہلی(پریس ریلیز)جمعیۃ علماء ریاست دہلی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ مدرسہ عالیہ عربیہ مسجد فتح پوری چاندنی چوک میں منعقد ہوئی جس کوخطاب کرتے ہوئے میٹنگ کے صدر مولانا محمد مسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے کہا اس وقت پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے سلسلے مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جسطرح سے ملت نے جذبہ دکھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔
میٹنگ کی کارروائی کو چلاتے ہوئے مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلی جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے کہا جسطرح سے آئے دن فرقہ پرستوں کی طرف سے مسلسل زہر افشانی کی جاتی ہے اور نفرتوں کو بڑھاوا دیا جارہا ہے یہ ملک کے امن و امان اور ترقی کے لیے سم قاتل ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ نہ یہ کہ اس پر قدغن لگائی جائے بلکہ انکو چھوٹ دی جاتی ہے اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے یہاں تک کہ خود حکمران جماعت کے سربراہ اور وزراء تک خود اس میں شامل ہیں۔میٹنگ میں اصلاح معاشرہ وغیرہ مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا نیز گزشتہ ہفتہ منعقد ہونے والے مجلس منتظمہ اور اجلاس عام کی کامیابی پر تمام کارکنان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل میں مزید جوش وولولہ کے ساتھ جمعیۃ علماء کے کازکو مضبوط کرنے ۔اصلاح معاشرہ کے پلیٹ فارم سے معاشرہ اورسوسائیٹی میں پھیلی ہوئی برائیوں کے سد باب کیلئے ہدایات جاری کی گئیں اورلائحۂ عمل طےکیا گیا ۔مدارس اسلامیہ کومختلف حیلے اور بہانوں سےبند کرنےاورانکےنصاب میں تبدیلی کو لیکر مختلف ریاستوں خاص طور پر اترپردیش۔اتراکھنڈ۔اور آسام میں حکومت کی طرف سے چلائی جارہی مہم کے تعلق سے انتہائی غم وغصہ کا اظہار کیا گیا اور صدر محترم مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر کی جارہی عدالتی کارروائی پر کامیابی کی امید کا اظہار کیا گیا۔میٹنگ کا آغاز قاری محمد ساجد فیضی سکریٹری کی تلاوت قرآن پاک اور۔۔۔۔کے نعتیہ کلام سے ہوا
میٹنگ کے اہم شرکاء میں مولانا محمد فرقان قاسمی خازن جمعیۃ علماء دہلی۔قاری دلشاد احمد مظاہری نائب صدر۔مفتی نظام الدین قاسمی نائب صدر۔مفتی اسرارالحق مظاہری سکریٹری۔مفتی کفیل الرحمن سکریٹری ۔قاری اسرارالحق قاسمی کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی۔الحاج سلیم رحمانی ویلکم۔مولانا انتظار حسین مظاہری قصاب پورہ۔مفتی محمد شمیم قاسمی قصاب پورہ۔مفتی محمد عیاض مظاہری شاستری پارک۔چودھری محمد اسلام لکشمی نگر۔مولانا محمد راشد قاسمی مدن پور کھادر۔مولانامحمد طیب پہاڑ گنج۔قاری عبدالرزاق خانپور۔مولانا محمد عاقل مصطفٰی آباد۔مفتی محمد توحید جھارکھنڈی مفتی محمد اسلم قاسمی کبیر نگر ۔مولانا محمد راشد حوض رانی۔مولانا مصباح الدین منگولپوری۔مولانا محمد شوکت مظاہری اوکھلا۔مولانا محمد ایوب بوانہ۔مفتی محمد عاقل اندرلوک۔مولانا محمد ارشاد مصطفٰی آباد۔مولانا محمد ذاکر مصطفٰی آباد ۔مولانا محمد سلیم آر کے پورم۔مولانا عبد الستار غازی پور منڈی مولانا محمد منور نہال وہار۔قاری محمد الطاف اوکھلا ۔وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں.
Comments are closed.