اینگلو عربک اسکول میگھون مدھوبنی میں سیرت کوئز مقابلہ کا انعقاد

 

سیرت کوئز مقابلہ سے بچوں میں خود اعتمادی اور دین کا جذبہ پیدا ہوتا ہے:شرکاء

 

مدھوبنی(نمائندہ) گذشتہ 7 ستمبر بروز اتوار اینگلو عربک اسکول میگھون مدھوبنی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ایک سو سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔پروگرام کا باضابطہ آغاز اسکول کے ایک طالبعلم نے قرآن پاک سے کیا جبکہ رسالت مآب میں نعت پاک کا گلدستہ شاعر اسلام دلشان گوہر نے پیش کیا نظامت کے فراٸض اینگلو عربک اسکول کے ڈائریکٹر مولانا عنایت اللہ ندوی اور مولانا ناصر رحمانی نے مشترکہ طور پر بڑے خوبصورت انداز میں انجام دیا۔بحیثیت حکم مولانا عبدالخالق قاسمی مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور مظفرپور بہار و رکن انڈین جرنلسٹ دہلی اور مولانا امان اللہ اشاعتی نے شرکت کی۔کوئز مقابلہ کو تین گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔ہر گروپ میں تیس سے زائد طلبہ و طالبات شامل تھے۔یہ مقابلہ پوری شان و شوکت کے ساتھ ساڑھے آٹھ بجے اینگلو عربک اسکول کے ہال میں منعقد ہوا،جس کی صدارت مولانا خالد ندوی نے فرمائی۔سیرت کوئز مقابلہ میں شریک تمام طلبہ و طالبات نےبالترتیب اپنے اپنے سوالات کا معقول جواب دیا دلچسپ بات یہ رہی کہ گروپ میں شامل پانچ سالہ کئی طالبات نے سوالات کا اچھے انداز میں جواب دے کر کے اکابرین و مہمانان کرام سے داد و تحسین حاصل کیے۔اس موقع پر جماعت اسلامی مدھوبنی حلقہ کے امیر غلمان صاحب حفظہ اللہ نے انتہائی اہم خطاب فرماتے ہویے سیرت کے پیغام کو عام کرنے اور اس کو اپنی زندگی میں لانے اور اس پر عمل کرنے کے تعلق سے کئی اہم نقاط پیش کئے۔مہمان خصوصی کی حیثیت سےتشریف لایے حافظ محمد علی صاحب امام و خطیب جامع مسجد نظرا۔نے آیات قرآنیہ کی روشنی میں دینی تعلیم و تربیت پر زور دیا۔وہیں اس موقع پر حضرت مولانا خالد ندوی نے سیرت رسول کے تعلق سے اپنے قیمتی گفتگو اور خیالات کا اظہار فرماتے ہویے اینگلو عربک اسکول کے سیرت کوئز مقابلہ پروگرام میں شریک ہوکر اپنی بے پناہ خوشی و مسرت کا اظہار فرمایا۔وہیں صحافی مولانا عبدالخالق قاسمی استاذ مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور مظفرپور نے اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے اینگلو عربک اسکول کے نظام کو سراہا۔۔اس موقع پر سیرت کوئز مقابلہ میں شریک تمام طلبہ و طالبات کو مہمانان کرام کے ہاتھوں تشجیعی انعامات سے نوازہ گیا۔جبکہ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو گولڈ میڈل اور توصیفی سند سے نوازہ گیا۔گروپ (الف) میں اول پوزیشن۔ثنا ناز جانی پور۔(دوم)پوزیشن ۔ ذکری پروین نظرا(سوم) پوزیشن گلفشاں پروین سونہلی نے حاصل کیا (گروپ) ب (اول پوزیشن ) صابرین خاتون میگھون(دوم پوزیشن) لبابہ حنین سہرول۔(سوم پوزیشن)عافیہ پروین صمدا نے حاصل کیا (گروپ) ج اول پوزیشن آپت پروین سونہلی

دوم پوزیشن ۔انابیہ مالکانہ

سوم پوزیشن صبا جانی پور نے حاصل کیا۔آخر میں اسکول کے ڈائریکٹر مولانا عنایت اللہ ندوی نے آئے ہوئے تمام مہمانان کرام کی خدمت میں تشکر نامہ پیش کیا مجلس کا اختتام حافظ محمد علی صاحب کی دعا پر ہوا۔

اس سیرت کوئز مقابلہ میں مولانا وجہ القمر فلاحی۔رحمت علی صاحب جناب عاشق صاحب۔اینگلو عربک اسکول کے ٹیچرز جناب عشرت عثمانی۔مرتضی صاحب مولانا ناصر رحمانی۔استانی عمل صاحبہ۔منتشی پروین۔تجلی پروین۔سعدیہ پروین کے علاوہ طلبہ و طالبات اور گارجین حضرات کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔سبھوں نے اسکول کی بہترین تعلیم و تربیت پر اساتذۂ اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.